سلسلۂ احمدیہ فرماتے ہیں: ’’مسیح موعود کا آسمان سے اترنا، نہایت جھوٹا خیال ہے۔ یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ ہمارے سب مخالف جواب زندہ ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی ان میں سے عیسیٰ بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی۔ مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسیٰ بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی اولاد مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔ تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر چکا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی۔ مگر مریم کا بیٹا عیسیٰ اب تک آسمان سے نہیں اترا۔ تب دانشمند ایک دفعہ اس عقیدے سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسیٰ علیہ السلام کے انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت ناامید اور بدظن ہوکر اس جھوٹے عقیدے کو چھوڑ دیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔ میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں۔ سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا۔ اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔‘‘
(تذکرۃ الشہادتین ص۶۵، خزائن ج۲۰ ص۶۷)
حضرات! ہم اپنے گزشتہ پرچوں میں قرآن مجید اور احادیث سے وفات مسیح علیہ السلام کے بائیس دلائل پیش کر چکے ہیں۔ ہمارے مدمقابل نے ہماری کسی ایک دلیل کو توڑ کر نہیں دکھایا۔ اب آپ اسی سلسلے میں کچھ مزید دلائل سنئے۔
بست وسوم… حضرت امام عبدالوہاب شعرانی فرماتے ہیں: ’’لوکان موسیٰ وعیسیٰ حیین ماوسعہما الا اتباعی‘‘ یہ رسول کریمﷺ کی حدیث ہے کہ اگر موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام زندہ ہوتے تو ان کو میری پیروی کے سوا چارہ نہ ہوتا۔ اس سے ثابت ہوا کہ امام عبدالوہاب شعرانی کے نزدیک حضرت رسول کریمﷺ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو فوت شدہ سمجھتے تھے۔
بست وچہارم… حضرت فاطمتہ الزہراؓ روایت فرماتی ہیں: ’’ان عیسیٰ عاش عشرین ومائۃ (کنزالعمال ج۱ ص۱۲۰)‘‘ کہ حضرت رسول کریمﷺ نے فرمایا حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایک سو بیس سال زندہ رہے۔بست وپنجم… حضرت جابرؓ سے روایت ہے: ’’ما من نفس منفوسۃ الیوم یأتی علیہا مائۃ سنۃ وھی یومئذ حیۃ (کنزالعمال ج۷ ص۱۷۰)‘‘ کہ ایک روز رسول کریمﷺ نے فرمایا کہ ایک سو سال کے اندر اندر وہ تمام لوگ جو آج زندہ ہیں فوت ہو جائیں گے۔
بست وششم… حضرت امام مالکؒ جو دنیا کے چار بڑے مشہور اماموں میں سے بڑے پایہ کے امام