۱۱…
ہم نے کہا کہ مرزاقادیانی نے ڈھائی ہزار روپے کی جو دوا تیار کی اسے کون کھایا۔ جواب ندارد۔
۱۲…
ہم نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحکیم کی عمر بڑھی یا مرزاقادیانی کی؟ جواب ندارد۔
۱۳…
خدا نے جو مرزاقادیانی سے وعدہ کیا تھا کہ میں تیری عمر بڑھا دوں گا۔ اس کا کیا ہوا؟ خاموش۔
۱۴…
ہم نے کہا کہ گاڑی آئی بھی اور چلی بھی گئی۔ مگر سگنل آج تک ڈاؤن ہے۔ اس کا بھی جواب نہیں دے سکے۔
۱۵…
ہم نے کہا کہ احمد بیگ کے مرنے کے بعد بھی مرزاقادیانی کو محمدی بیگم سے شادی کی امید تھی۔ اس کا جواب نہیں۔
۱۶…
طاعون جارف کسے کہتے ہیں؟ خاموشی۔
۱۷…قادیان دارالامن رہا یا نہیں؟ خاموشی۔
۱۸…
مسیح موعود علیہ السلام اور مرزاکاذب کا جو نقشہ ہم نے بنایا تھا۔ اسے صحیح تسلیم کر لیا۔ صرف مقبرے والے حوالے پر بحث کی جس کا مطلب یہ ہوا کہ قادیانی مولوی کو بھی اقرار ہے کہ باقی نشانیاں مرزاقادیانی پر صادق نہیں آتی ہیں۔
۱۹…
مرزاقادیانی کی کتاب ازالہ اوہام سے ہم نے ہندوؤں کی گالیاں پیش کیں۔ مگر ادھر خاموشی رہی۔
۲۰…
ہم نے کہا کہ مرزاقادیانی نے لکھا کہ خدا دوبارہ عیسیٰ کو لا نہیں سکتا۔ ایسا مجبور خدا تم کو مبارک ہو۔ جواب ندارد۔
۲۱…
ہم نے کہا کہ مرزاقادیانی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پہلی زندگی کو فتنہ کہا۔ نعوذ باﷲ تو کیا نبی فتنہ ہوتا ہے؟ جواب ندارد۔
۲۲…
مریم کے بیٹے اور کشلیا کے بیٹے کو مرزاقادیانی نے ایک برابر قرار دیا۔ نعوذ باﷲ اس کا بھی جواب ندارد۔
۲۳…
مرزاقادیانی نے حضرت عبداﷲ ابن مسعودؓ کی توہین کیوں کی؟ جواب ندارد۔
۲۴…
مرزاقادیانی نے حضرت حسینؓ کے ساتھ اپنا مقابلہ کیا، کیا یہ توہین نہیں؟ جواب ندارد۔