جائے گی۔ بھلا جھوٹے کو مجدد بھی کون مانے گا؟ جو جھوٹا ثابت ہوگیا تو وہ صرف جھوٹا ہی ہوگا۔ نہ مجدد، نہ محدث، نہ نبی، نہ ولی۔ دوست ابھی ابھی ایک نئے نبی خواجہ اسماعیل کے ۴۱رسائل بذریعہ رجسٹری موصول ہوئے ہیں۔ یہ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ ہماری میں کہہ نہیں سکتا۔ مگر مناظرہ کی خوش قسمتی ضرورت ہے۔ خواجہ صاحب آپ بھی جانتے ہیں۔ یہ لندن میں رہتے ہیں۔ اصل میں رہنے والے اسی پنجاب کے ہیں۔ رسالوں کو ضرور ایک نظر دیکھ لو کس شان کا دعویٰ ہے۔ یہ یورپین نبی ہے۔ کہو ہم کس کس نبی کو مانیں اور صفت یہ ہے کہ تم نے مرزاقادیانی کی صداقت کے جس قسم کے دلائل دئیے ہیں۔ یہ بھی اسی قسم کے دلائل ہیں۔ اب مشکل تم کو ہوگی۔ کیونکہ مہر نبوت کو توڑ کر یہ وبال تم لائے ہو۔ ہم کو کیا ہمارا تو وہی کہنا ہے جو ہمارے نبیﷺ نے کہہ دیا کہ یہ سب کذاب ہیں۔ دجال ہیں۔ ہرگز ان کے جال میں نہ آنا۔ تم نے لکھ دیا کہ محمدی بیگم کی پیش گوئی پوری ہوگئی تو بتاؤ احمد بیگ مرزاقادیانی کو شادی نہ کرا کے مرگیا تو مرزاقادیانی سچے ہوئے یا جھوٹے۔ کیوں تم نے وہ اپنا پرانا جواب نہیں دیا کہ جس طرح مریم سے اور امرأۃ فرعون سے حضور کا نکاح ہوا۔ اسی طرح محمدی بیگم سے مرزاقادیانی کا ہوگیا۔ مگر چونکہ مدمقابل اڑیسہ کا شیر بیٹھا ہے۔ اس لئے جواب بھول جاتے ہو۔ مگر یہ جواب تم دے نہیں سکو گے۔ کیونکہ حضور نے اس کو معیار صدق اور کذب نہیں کہا تھا اور انجام کار آخر کار سب روک دور ہو جانے کے بعد اس عاجز کے نکاح میں آنے کو نہیں کہا تھا۔ ہاں ہاں ایک نیا حوالہ سنو۔ مرزاقادیانی کو اپنے انتہائی نازک وقت میں بھی محمدی بیگم کی شادی کا یقین تھا۔ اس وقت احمد بیگ مرچکا۔ مگر داماد اس کا زندہ ہے۔ حوالہ دکھا دوں۔ ہاں ہمت کر کے دیکھ لو۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ مرزاقادیانی کے مذہب سے بھی تائب ہو جاؤ۔ جب مرزاقادیانی جھوٹے ثابت ہوگئے۔ محمدی بیگم کا شوہر کب مرا؟ محمدی بیگم کب مری؟ اور مرزاقادیانی کب مرے؟ اور ہاں ڈاکٹر عبدالحکیم کی پیش گوئی کا زائچہ بنا کر میں نے دے دیا تھا۔ تاکہ جواب دینے میں آسانی ہو۔ اﷲ نے کس کی زندگی کو بڑھایا۔ مرزاقادیانی کب مرے اور ڈاکٹر عبدالحکیم کب۔
منظور محمد کے بیٹے پیر منظور محمد کون۔ معلوم نہیں مرزاقادیانی نے اس کو دوسری محمدی بیگم کا شوہر کہا ہے۔ اسی سابق حوالے کو غور سے دیکھو۔ طاعون جارف، سنو حقیقت الوحی۔ جب کہ قادیان میں طاعون زوروں پر تھا۔ جارف کے کیا معنی۔ کشتی نوح والے بچ گئے؟ مرزاقادیانی کے سب ماننے والے بچ گئے۔ اجی میں بھول گیا۔ ہاں وہ جو مرزاقادیانی نے قادیان کو دارالامن اور رسول کی تخت گاہ کہہ کر ستر سال تک طاعون کو روکا تھا وہ کیا ہوا؟ دوست یہ کتاب چھپے گی۔ جارف