روایت نقل کرتے ہیں تو پھر اجماع کہاں رہا؟ علاوہ ازیں ’’قد خلت‘‘ کا کیا ترجمہ مرزاقادیانی نے جنگ مقدس میں کیا۔ کیا بھدرک کے مناظرہ سے لے کر آج تک بھی آپ کو تاویل نہیں مل سکی۔
آپ نے تذکرۃ الشہادتین، کتاب البریہ کا حوالہ دیا ہے۔ یہ دونوں مدعی کی یعنی مرزاقادیانی کی کتابیں ہیں۔ گواہی کہیں مدعی کی ہوتی ہے؟ اجی مرزاقادیانی مدعی ہیں۔ آپ کو گواہی باہر سے دینی چاہئے تھی۔ لیکن جب آپ نے دیکھ لیا کہ تمام دلائل آپ کے جس کو آپ نے پہلے پرچے میں بڑے زور سے پیش کیا تھا۔ کنواری لڑکی کی سوت کی طرح ٹوٹ گئے تو اب مرزاقادیانی کی کتاب کا حوالہ دیا۔ مرزاقادیانی کے اشعار پیش کئے۔ وہ قرآنی تیس آیات کہاں چلی گئیں کہ مرزاقادیانی کی کتاب اور مرزاقادیانی کے اشعار پیش ہوئے۔ مرزاقادیانی کی پیش کرنے کا مجیب کو حق ہے مدعی کو نہیں۔ آپ کو شاید معلوم نہیں کہ آپ مدعی ہیں۔ کنزالعمال کے دو حوالے پیش کئے جو شرائط مناظرہ کے خلاف ہیں۔ شرائط میں صحاح ستہ کا لفظ ہے۔ کیا کنزالعمال بھی صحاح ستہ میں داخل ہوگئی ہے؟ اس لئے ہم اس کا جواب نہیں دیں گے۔ یہی حال اپ کے مجمع البحار کے حوالے کا ہے۔ آپ نے امام مالکؒ کا قول نقل کیا ہے کہ وہ عیسیٰ علیہ السلام کو مردہ مانتے ہیں۔ اگر واقعی یہ بات آپ نے دل سے کہی ہے تو آپ نے مرزاقادیانی کو اپنی زبان سے کم ازکم ستائیس دفعہ جھوٹا قرار دے دیا۔ کیونکہ مرزاقادیانی نے براہین پنجم وغیرہ کتب میں ستائیس دفعہ کہا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام کی موت ایک راز تھا، بھید تھا۔ سوائے میرے اﷲ نے آج تک کسی پر نہیں ظاہر کیا۔ جب سوائے مرزاقادیانی کے کسی پر ظاہر ہی نہیں ہوا تو پھر امام مالک نے کہاں سے کہا۔ دیکھا آپ نے اس کو جو اب کہا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ مرزاقادیانی نے ازالہ میں کہہ دیا کہ عیسیٰ علیہ السلام کی پوری حقیقت رسول اﷲﷺ پر بھی ظاہر نہیں ہوئی۔ جب ہمارے سرکار جن پر قرآن اترا۔ جن کو ملائکہ حاملین عرش سے زیادہ غیب کی خبر اﷲ نے دی تھی۔ وہ نہیں جان سکے کہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں یا مردہ۔ تو امام مالک نے کہاں سے جان لیا۔ گائے کا گوشت کھانا کشفی تھا؟ چلو یہی دکھا دو۔ مگر قیامت تک نہیں دکھا سکتے۔ اس لئے میں نے جو کہا تھا وہ ٹھیک کہ چونکہ تمام انبیاء کا وصال ہوگیا۔ اس لئے سب کا دروازہ بند۔ عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں۔ اس لئے گوشت، روٹی مرزاقادیانی کو وہیں ملی، کشفی کا لفظ تذکرہ سے دکھا دو۔ جتنا انعام مانگو گے دوں گا۔ یہ میرا کھلا چیلنج ہے۔ اگر آپ کو جواب نہیں مل سکا تو اتنے علماء آپ کے ارد گرد تشریف فرما ہیں، کسی سے دریافت کر لیا ہوتا۔