ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
کافروں نے سکھلائے ہیں یہ تکلیف اللہ رسول نے کہیں تکلف نہیں سکھلایا ۔ اللہ رسول کے خلاف ہے یہ تکلف کہ دل میں تو تھے پانچ دن ۔ اور زبان سے یوں کہہ دیا کہ جب تک آپ کہیں ۔ کیا یہ مسلمانوں کی بات ہے ۔ کیا یہی بتلایا ہے اللہ رسول نے پھر حضرت نے پوچھا کہ بری بات تھی یا نہیں ۔ سمجھ میں آپایا نہیں ۔ انہوں نے کہا واقعی بری بات تھی ۔ پھر حضرت نے فرمایا کہ بس آئندہ کسی کے ساتھ ایسا ہرگز مت کر جاؤ ۔ پھر ادھر وہ صاحب اٹھے ادھر حضرت نے اٹھتے ہوئے فرمایا کہ خواہ مخواہ کے لئے سیدھا طریقہ کو چھوڑ کرالٹی ہی چال چلتے ہیں ۔ جاہل پیروں نے ناس کیا ہے ۔ ملفوظ ( 665) مکاشفات کو کین ایک عورت نے حضرت کی خدمت میں لکھا کہ میرا شوہر جب مجھے خواب میں دیکھتا ہے تو کسی غیر مرد کے ساتھ بات چیت کرتے ۔ اس کے اوپر وہ خواہ مخواہ مجھ پر بد گمانی کرتا ہے حضرت نے فرمایا کہ کیا ٹھکانہ ہے بد گمانی کا آج کل بہت ہی کرنے لگے ہیں ۔ پھر فرمایا کہ ایک شخص کو کین کھاتا تھا ۔ اس کو بیداری میں اپنی عورت دوسرے مرد کے ساتھ دکھلائی دیا کرتی ۔ وہ کہتا کہ میں تجھ کو کسی روز قتل کر دونگا ۔ وہ عورت بیچاری سخت پر یشان ۔ مجھ سے کہا میں نے کہا کہ اس کے دماغ میں خرابی معلوم ہوتی ہے ۔ چنانچہ معلوم ہوا کہ وہ کو کین کھاتا ہے ۔ میں نے کہا کہ کسی طرح اس سے کو کین چھڑا دی جائے ۔ عورت نے پیچھے پڑ کر اس سے کو کین چھڑوادی ۔ جس دن سے اس نے کو کین کھانا چھوڑا اسی دن سے وہ بات جاتی رہی ۔ وہ سارے مکاشفات کو کین کی برکت سے تھے ۔ فرمایا کہ اس عورت کا خاوند بھی پست دماغ معلوم ہوتا ہے ۔ ملفوظ (666) رائے دینے کا نتیجہ ۔ میری خوش خلقی بدخلقی کا سبب ہوجاتی ہے ایک غریب نئے طالب علم کو حضرت نے امداد کے طور پر تیسر المبتدی کی قیمت دینے کا ارادہ کیا ، چونکہ حافظ جی تاجرانہ قیمت پر کتابیں دیتے ہیں اس لئے حضرت نے ارادہ خیر خواہی سے اس طالب علم کو مشورہ دیا کہ مطبع سے سستی قیمت میں کتاب مل جائے گی ۔ وہاں سے خریدنا اس ایک غریب نئے طالب علم کو حضرت نے امداد کے طور پر تیسرالمبتدی کی قیمت دینے کا ارادہ کیا ، چونکہ حافظ جی تاجرانہ قیمت پر کتابیں دیتے ہیں اس لئے حضرت نے ارادہ خیر خواہی سے اس طالب علم کو مشورہ دیا کہ مطبع سے سستی قیمت میں کتاب مل جائے گی ۔ وہاں سے خریدنا اس طالب علم نے جاکر حافظ جی سے کہہ دیا کہ حضرت نے مطبع سے خرید نے کیلئے کہا ہے حضرت کو