ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
ہوتی ۔ بعد میں لوگوں نے بڑی شکایت کی ۔ ملفوظ (389) وصولی میں تاخیر کرنے والا ادائیگی میں بھی تاخیر کریگا فرمایا ہمارے قصبہ میں ایک شیخ بہرام بخش بڑے دانا شخص تھے ۔ ایک کا شتکار نے کچھ اناج بیچ کیلئے مانگا انہوں نے کہا پرسوں آنا اس کو دیر ہوگئی کئی دن بعد آیا ۔ مشکل سے تو شیخ جی باہر نکلے اس نے کہا کہ بیج دیدو انہوں نے کہا کہ میں نہیں د وں گا ۔ اس نے کہا جی وعدہ کرچکے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ کب وعدہ کیا تھا اس نے کہا اجی دیر ہوگئی انہوں نے کہا کہ جب تو اپنے کام کو اتنی دیر میں آیا ۔ ادا کرنا میرا کام ہے ۔ لینے میں دیر میں آیا تو دینے تو جانے کب آئیگا بڑے دانا شخص تھے حکیم تھے ۔ ایک مرتبہ ہیوی نے کسی شادی میں نیوتہ دینے کیلئے روپیہ مانگے انکار پر بیوی نے کہا وقت پرہمارے یہاں بھی شادی میں لوگ دیں گے انہوں نے کہا کہ لاؤ چولہے میں دفن کردیں جب شادی ہوگئی نکال لیجئے ۔ ملفوظ ( 390) دق کا علاج ایک صاحب نے دق کے مرض کیلئے تعویذ مانگا فرمایا پڑھنے کا زیادہ اثر ہوگا تعویذ کا کیا اثر ۔ پابندی کے ساتھ روزانہ بعد فجر 41 بار الحمد شریف پانی پر دم کرکے دن بھر پلا تے رہیں جب پانی کم رہ جائے اور ملالیں ۔ ملفوظ (391) بلا وجہ خود کو بدبخت لکھنا ایک صاحب نے اپنے آپ کو بدبخت لکھا ۔ اس کی مذمت فرمائی ۔ فرمایا کہ یہ عجیب محاورہ ہے ۔ یہ تو ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک مرتبہ بڑے بڑے جنٹلمیں عہدہ دارریل میں میرے ساتھ ہوگئے اسی درجہ میں ایک غیر شخص آگیا اس کو بہت بنایا کھانا کھانے بیٹھتے تو اس سے کیا کہتے ہیں کہ آیئے کچھ گوہ مت کھا لیجئے ۔ انہیں میں سے ایک نے اعتراض کیا تو کہا کہ اپنے کھانا کو کھانا کہنا یہ بھی متکبر میں داخل ہے تواضع چاہیئے بڑے مسخرے تھے ایسا ہی اپنے کو بلا وجہ بد بخت لکھنا ۔ ملفوظ (392) طالب علم کا حرج