ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
تعویذ کا اثر نہ جاتا رہے ۔ احقر کے اس استفسار پر فرمایا کہ تعویذ کے نہ پڑھنے کا اثر میں کچھ دخل بھی کیونکہ ابہام میں عقیدہ زیادہ ہوتا ہے ۔ ورنہ پڑھ لیا جائے تو معمولی سی چیز معلوم ہوتی ہے کہ ہاں یہ تو وہی ہے ج ہم جانتے تھے اور عقیدہ کو اصل میں دخل ہے ہی ۔ اور تعویذوں میں تو بہت ہی دخل ہے ۔ ملفوظ ( 534) لفافے کے ساتھ ٹکٹ چسپاں کرنا چاہیے ایک صاحب نے سادہ لفافہ معہ پتہ کے جواب کے لیے بھیجا لیکن ٹکٹ اس پر چسپاں نہ کئے بلکہ علیحدہ رکھ دیئے فرمایا کہ دیکھئے یہ توفیق نہیں ہوئی کہ ٹکٹ بھی لگادیں ۔ بعض مرتبہ ٹکٹ ہوا میں اڑ جاتے ہٰیں ادھر ادھر ہو جاتے ہیں ۔ بعض مرتبہ اس شبہ پر کے شاید ٹکٹ بھی بھیجا ہو مجھے اپنے گھر سے لگانے پڑے ہیں ۔ یہ ایزاء رثانی کی باتیں ہیں ان سے کوئی مصلحت پوچھے کے ٹکٹ لفافہ پر چسپاں کیوں نہ کردئیے یعنی ایزاء ہوئی اوران کی اس مین کوئی مصلحت نہیں ۔ ملفوظ ( 535) گھر والے کی بے غیرتی ایک صاحب نے لکھا کہ ( لڑکے کی یا کسی اور عزیز کی ) گھر میں شادی ہے ۔ میں تو کوئی کام خلاف شرح نہ کروں گا ۔ شاید گھر والے کریں کیا کروں کہیں چلا جاؤں ۔ فرمایا کہ یہ گھروالے ہیں کہ بے غیرت آدمی ۔ ایسے ایسے باہمت لوگ ہیں جواب تحریر فرمایا کہ سخت تعجب ہے آپ کو اپنے گھر قابو نہیں انا للہ ۔ ملفوظ ( 536) عشق مجازی کا عذاب فرماکا کہ عشق مجازی عذاب ہے عزاب ۔ اللہ تعالٰی محفوظ رکھے ۔ پھر فرمایا کہ یہ اکثر کم ہمتی سے بڑھ جاتا ہے چونکہ اس کے خیال میں اور برتاؤ میں لذت آتی ہے اس لئے اسکو دفعہ نہیں کرتا ۔ پھر بڑھ جاتا ہے عرض کیا گیا کہ ملنے جلنے سے تو معمولی بات ہوجاتی ہے ۔ عشق مجازی میں اس بجائے کمی کے ترقی کیوں ہوجاتی ہے ۔ فرمایا کہ ملنے میں تسلی سی رہتی ہے معمولی نہیں ہوجاتا ۔ مفارقت کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ بڑھ گیا کم نہیں ہوا ۔ عرض کیا گیا کہ ایسا شخص اگر حق تعالی کی طرف رجوع ہوگیا تو اوروں سے بھی بڑھ