ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
کیا ۔اب جونوجوان ہیں کسی کام کے نھیں ۔حق تعالی قلب میں ایک تقاضا پیدافرمادیتے ہیں ان کے قلب میں تقاضا نھیں ہوتا ۔ لکین کیا کریں غصہ آتاہے کہ اپاہج تو نھیں پھر کیوں سستی کرتے ہی۔ ملفوظ (582) اپنے کے ساتھ معاملہ کرنے میں نقصان ہوتا ہے فرمایا کہ مشہور تو یہ ہے کہ تعاملوا کالاجانب وتعاشروا کالا خوان یعنی معاملہ کرو مثل اجنبیوں کے اور معاشرت کرو مثل بھائیوں کے ۔ لیکن چونکہ آج کل یہ مشکل ہے کہ اخوان کے ساتھ معاملہ تو ہو مگر اجانب کاسا۔ اس لئے میں نے اس میں ترمیم کی ہے یعنی تعاملوا مع الا جانب وتعاشروا مع لا خوان ۔ معاملہ کرو اجنبیوں کے ساتھ اور معاشرت کرو بھائیوں کے ساتھ یعنی اخوان کے ساتھ حتی الامکان معاملہ ہی نہ کرو میں نے کل کی بجائے مع کردیا ہے ۔ کل کل کو اڑا دیا ۔ تاکہ کل کل نہ رہے ۔ اکثر دیکھا ہے اپنوں کے ساتھ معاملہ کرنے میں خرابی ہوتی ہے اور نقصان بھی اٹھاتا پڑتا ہے ۔ ملفوظ ( 583) دنیا داروں کی محبت کا بھی مزا نہیں ۔ تھوڑے ہدیہ میں خوشی زیادہ ادراک صحیح احقر کے یہاں سے متعدد روٹیاں اور زیادہ سالن حضرت کے یہاں مستورات نے بھیجا کئی بار بیشتر بھی اسی طرح جاچکا تھا ۔ اب کی مرتبہ صرف ایک روٹٰی اور تھوڑا سالن لیکر باقی واپس فرمایا ۔ اور تنبیہ فرمائی ۔ بعد کو اس کا ذکر آگیا تو احقر سے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ یہ تو انہوں نے تار ہی باندھ دیا ۔ اس لئے تنبیہہ کرنی پڑی کیونکہ آپ کو یہاں مسافرانہ طور پر رہنا چاہیے ۔ اس طرح ہدایا بھیجنے میں آپ کا اچھا خاصا خرچ ہوجاتا ہے اور میرا کچھ بھلا نہیں ہوتا ۔ ہاں ایک روٹی اور تھوڑا سا سالن بلا خاص اہتمام کے بھیدیا جائے تو تو مضائقہ نہیں۔ مجھے تھوڑے ہدیہ میں بہت خوشی ہوتی ہے ۔ زیادہ مقدار سے بار ہوتا ہے ۔ عورتوں سے یہ بھی فرمایا کہ جب آُپ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں تو مجھ کو بھی تو آپ لوگوں سے محبت ہے اسی لئے اس کا بہت خیال رہتا ہے کسی طرح کی آپ