ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
فرمایا کہ غیر ذی روح چیزوں میں شعور بھی ہے اورکم وبیش حق تعالٰی کی معرفت بھی اپنی تسبیح کا علم بھی لیکن اختیار نہیں۔ ترک تسبیح پر قدرت نہیں ۔ ملفوظ ( 512) جانوروں کو انسانوں سے زیادہ کشف ہوتا ہے فرمایا کہ ماموصاحب ایک کام کی بات فرماتے تھے وہ جی کو بھی لگی ۔ کہتے تھے کہ جانوروں کو اکثر کشف زیادہ ہوتا ہے اس کی تایئد میں وہ کہتے تھے کہ حدیثوں میں بھی آیا ہے کہ عذاب قبر کو سب سنتے ہیں ہوائے تقلین کے تو جانوروں کے لئے عذاب قبر کا مکشوف ہونا معلوم ہوا اس سے کشف کی قدر دیکھ لو کشف کیا چیز ہے ۔ اس میں توجانور بھی انسان سے بڑھے ہوئے ہیں ۔ ملفوظ ( 513) ایمان کی قسم اٹھانے سے ممانعت ایک دیہاتی نے کسی بات کے سچ ہونے پر قسم کھائی کہ اگر جھوٹ ہوتو ایمان نصیب نہ ہو توبہ کرائی اور فرمایا کہ ایسی قسم بڑا گناہ ہے ۔ ایمان ایسی معمولی چیز ہوگئ کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر یہ قسم کھالیں کہ اگر جھوٹ ہو تو ایمان نصیب نہ ہو معلوم ہوتا ہے عظمت نہیں ایمان کی ایمان نہیں تو کچھ بھی نہیں ۔ اسکی وہاں قدر ہوگی جب فرعون اورہامان کو کوئی امید نہ ہوگی نکنے کی ۔ ملفوظ ( 514) مولویوں کی حالت اوران کے نزدیک اس کا فائدہ شاہ ولایت صاحب کا یہاں عرس ہوا کرتاہے اسکا تذکرہ تھا فرمایا کہ یہاں کے اہل بدعت میں بھی زیادہ غلو نہیں ۔ الحمد اللہ یہاں اہل باطل کو جھینپنا پڑتا ہے ۔ بعض جگہ تو اہل بدعت کا ایسا غلبہ ہے کہ اہل حق کو جھینپنا پڑتا ہے ۔ یہاں بفضلہ اہل بدعت مغلوب ہیں اوراہل حق غالب ۔ پھر فرمایا کہ جوبزرگ شادیوں میں بھی جاجہ نہیں بجنے دیتے تھے مرنے کے بعد ان کی قبروں پر باجے بج رہے ہیں پھر فرمایا کہ لوگ ان رسوم میں مصلحتیں بیان کرتے ہیں لیکن خرابیاں بہت ہیں ۔ پیروں کے یہاں مٹھائیاں خوب تقسیم ہوتی ہیں ۔ مردوں کا تو کبھی توشہ ہے کبھی سہ منی ہے کبھی گیارھویں کبھی کچھ کبھی کچھ اور کبھی کوئی زندوں سے بیعت ہورہا ہے اس کی مٹھائی تقسیم ہورہی ہے کسی کا کوئی کام ہوگیا ہے وہ لارہا ہے مٹھائی سب واہیات ! میں نے مشائخ کی مجالس میں یہ تذکرے سنے ہیں کہ فلاں جگہ کے چاول اچھے ہوتے ہیں فلاں جگہ مٹھائی عمدہ بنتی ہے بھائی تم لکھنا ۔