ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
17 رجب المرجب 34 ھ ملفوظ ( 521) کشف والہام ظنی ہیں فرمایا کہ بعض عارفین کا قول ہے کہ الہام میں غلطی نہیں ہوتی جیسے حواس اگر ماؤف نہ ہوں تو ان غلطی نہٰیں ہوتی ۔ مگر جمہور مذہب یہی ہے خود اہل کشف میں سے بھی کہ کشف والہام ظنی ہے ۔ قطعی نہیں ۔ ملفوظ ( 522) چھوٹی مصیبتیں بڑی بلاؤں کا عوض ہوجاتی ہیں مثنوی شریف میں یہ مضمون آیا کہ بعض اوقات جان کی بلا مال پر ٹل جاتے ہے بعض چھوٹی بلا بڑی بلاؤں کا عوض ہوجاتی ہے ایں بلا دفع بلا ہائے بزرگ احقر نے عرض کیا کہ آیات یہ بات قرآن مجید حدیث سے بھی ثابت ہے ۔ فرمایا کہ یہ کیا ضرور ہے کہ جوبات صحیح ہو وہ حدیث ہی میں لیکن ہے بات صحیح ۔ اب یہ حدیث میں کہاں ہے ۔ کہ جاء زید پھر فرمایا کہ کبھی غور نہیں کیا امید تو ہے کہ اگر تلاش کیا جائے تو قرآن حدیث ہی میں کہیں سے یہ مضمون نکل آئے ۔ ملفوظ ( 523) اولیاء اللہ میں اپنی غرض مغلوب ہوجاتی ہے فرمایا کہ اوروں میں تو اپنی غرض ہی غالب ہوتی ہے اور اولیاء اللہ میں غرض تو ہے لیکن مغلوب۔ حتی کہ تربیت میں ثواب کی بھی نیت ہوتی ہے ۔ لیکن اس کا جو اصل محرک ہوا ہے وہ یہی ہے کہ دوسرے کو نفع ہو۔ ملفوظ ( 524) بعض اطباء کا غلط طریقہ فرمایا کہ بعضے اطباء پہلے سے مریض یا اس کے اعزہ سے کہہ دیتے ہیں کہ چار دن بعد مرجائے گا یہ نہیں چاہیے ۔ خوامخواہ پہلے سے پریشان کرنا اس سے علاج وغیرہ کی حسرت نہیں نکالنے پاتے ۔ ملفوظ ( 525) صورت ملکیہ میں بشر کا تصرف موثر نہیں حضرت موسی علیہ السلام کے حضرت عزرائیل علیہ السلام کو تھپڑ مارنے کا ذکر آیا فرمایا کہ سہل