ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
سے بھی نہایت الجھن ہوتی ہے مسجد کے ٹاٹ پر ایک دن سیاہی گرگئی ۔ فورا اس دھبہ کو دھلوایا ۔ فرمایا کہ دھبوں کو میں دیکھ نہیں سکتا ۔ اس قدر خلجان ہوتا ہے چاہے کپڑا میلا ہو لیکن ہو ایک سا ۔ اگر کبھی کپڑوں پر کوئی دھبہ پڑجاتا ہے تو یا فورا اس کو دھلواتا ہوں ورنہ کپڑے بدلتا ہوں ۔ ہرچیز میں موزونیت کو طبیعت ڈھونڈھتی ہے ۔ ذرا کوئی بے جوڑ بات ہوئی اور مجھے پریشانی ہوئی ۔ ایسی واہیات طبیعت واقع ہوئی ہے ۔ 9 رمضان المبارک 34 ھ ملفوظ ( 651) محبت سے مغلوب نہ ہونا ۔ نرمی سے دل پانی پانی ہو جاتا ہے ۔ خانقاہ میں آزادی ایک نو عمر طالب علم کو بوجہ بعض بے عنوانیوں کے حضرت نے مدرسہ سے نکال دیا باوجود اس کے حضرت کو اس سے بہت تعلق تھا ۔ مگر حضرت فرمایا کرتے تھے کہ مجھ میں الفت کا بے حد مادہ ہے لیکن الحمداللہ میں اس سے مغلوب ہوتا ۔ مگر مجھے اس سے بہت محبت تھی ۔ لیکن چونکہ مصلحت تھی ۔ اس لئے اس کے نکال دینے میں مجھے ذرا تامل نہیں ہوا ۔ایک دوسری جگہ کے مدرسہ میں چلا گیا وہاں سے چھ مہینے کے بعد اس نے حضرت کی خدمت میں عریضہ لکھا اور مشتاقانہ طرز پر لکھا ۔ کہ اب مجھ سے حضور کی جدائی نہیں سہی جاتی ۔ اب بہت ترسالیا ۔ اللہ مجھے حاضر خدمت ہوجانے کی اجازت ہوجائے ۔ ورنہ پھر نہ معلوم کیا انجام ہو ۔ یہ بھی لکھا جو راحت اور تسلی مجھے وہاں تھی وہ کہیں نہیں مل سکتی ۔ یہاں میں سخت پریشان ہوں ۔ حضرت نے فرمایا کہ مجھ سے بس نرم بات کہنا غضب ہے میرا دل فورا پانی ہوجاتا ہے ۔ چنانچہ حضرت نے اس کو آنے کی اس شرط پر اجازت دیدی کہ اپنے اطوار کو ٹھیک رکھیں ۔ اس نے بعد رمضان بعد سنانے کلام مجید کے آنے کو لکھا تھا ۔ لیکن حضرت نے اس خیال سے کہ ممکن ہے بیچارہ کو زیادہ اشتیاق ہو یہ بھی لکھد دیا کہ خواہ بعد رمضان آؤ یا کلام مجید ختم کرکے پہلے ہی چلے آو یہاں سے دے دیا جائے گا ۔