ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
بعضے شیطان سے بھی بڑھے ہوئے ہیں ـ ملفوظ (626) رمضان میں بر سر عام کھانے کی سزا ـ اسلامی حدود کی حکمتیں ـ زنا کا ثبوت آج تک شہادۃ سے ثابت نہیں ہو سکا ـ زنا حق العبد نہیں ـ حق اللہ کو سہل سمجھنے کی وجہ ـ حضرت زرارہؒ کا واقعہ ـ حضرت اصمعی کا یقین اور حب فی اللہ ـ حالت سماع میں نتقال ـ حالت سجدہ میں قرآن کریم سنتے ہوئے وصال ـ خونی قوال ـ کسی خاص حالت میں انتقال کرنا ـ اس حالت کی مقبولیت کی دلیل نہیں ـ معذور صاحب کا سماع ـ حالات کا زیادہ طاری ہونا اور ضبط نہ ہونا ضعف قلب کی وجہ سے ہوتا ہے ـ بے ذوق مولوی صاحب کی شعر کے بارے میں رائے گرامی ـ جوانی میں عفت بڑھاپے کی نسبت زیادہ ہے ـ بوڑھوں سے پردہ کے بارہ میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ـ عامی کی نسبت اصحاب تقوی سے زیادہ احتیاط چاہئیے ـ مولویوں میں زیادہ میلان کی وجہ ـ عربی زبان کی تہذیب ـ قرآن مجید فحش الفاظ سے بالکل مبرا ہے ـ واعظوں کا غضب ـ تھوڑے علم کے لئے زیادہ عقل کی ضرورت : فرمایا کہ سنا ہے کہ نواب کلب علی خان جو کوئی علی الاعلان رمضان میں کھاتا پیتا تھا اس کا ایک دانت توڑوا دیتے تھے ـ ایک فوجی سردار بیمار تھا وہ علی الاعلان پان کھا کر نکلا ـ چنانچہ گرفتار کر لیا گیا اس نے عذر بھی کیا کہ میں بیمار ہوں نواب صاحب نے کہا کہ کس کو خبر ہے کہ تم بیمار ہو اور لوگوں کو کیا معلوم کہ تم بیمار ہو ـ غرض کوئی عذر نہ سنا اوردانت نکلوا دیا عرض کیا گیا کہ