ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
ملفوظ ( 455) گھر کے انتظام کے بارے میں قیمتی مشورہ فرمایا کہ فتویٰ تو نہیں دیتا لیکن مشورہ ضروردوں گا کہ گھر کا انتظام بیوی کے ہاتھ میں رکھنا چاہیے یا خود اپنے ہاتھ میں اوروں کے ہاتھ میں نہیں ہونا چاہیے چاہے وہ بھائی ہو یا بہن ہو یا ماں ہو یا باپ ہی کیوں نہ ہوں ۔ اس سے بیوی کی بڑی دل شکنی ہوتی ہے یا تو خاوند اپنے ہاتھ میں خرچ رکھے ورنہ اور رشتہ داروں میں سب سے زیادہ مستحق بیوی ہے بیوی کا صرف حق نہیں کہ اس کو کھانا کپڑا دیدیا ۔ بلکہ اس کی دلجوئی بھی ضروری ہے ۔ دیکھئے فقہا نے بیوی کی دلجوئی کو یہاں تک ضروری سمجھا ہے کہ اس کی دلجوئی کیلئے جھوٹ بولنا بھی جائز فرمادیا ۔ اس سے کتنی بڑی تاکید اس امر کی ثابت ہوتی ہے یہاں سے بیوی کے حق کا اندازہ ہوسکتا ہے کہ اس کی دل جوئی کیلئے خدا نے بھی اپنا حق معاف کردیا ۔ ملفوظ ( 456) آداب دعوت بے تکلفی کا ذوق ۔ سفارش ، اخلاص کی زیادتی ۔ حفاظت دین ، ہدیہ کی واپسی پر اس میں زیادتی ۔ جوش محبت کا ہدیہ ۔ اچھی حثیثیت میں سفر کرنے کی حکمت اور عملی تعلیم کا اثر ۔ دعوت بلا اہتمام ۔ طرف دعوت ۔ دعوت میں طریق سنت ۔ حضرات صحابہ کا ذوق آزادی ۔ حب دنیا کی خرابی ۔ حکم اور سفارش کا فرق ۔ ہدیہ میں جوش محبت ۔ دین کی عزت کی حفاظت ۔ ہدیہ کی واپسی میں زیادتی ۔ بھٹیاروں کا سا حساب کتاب ہر دستور العمل میں شریعت کی موامفقت کا لحاظ ہدیہ کی واپسی میں طبعی بار کا عذر عندالشرح معتبرہے ۔ من حیث لایحتسب کی شان ۔ سفر میں اچھیحیثیت بنانا ۔ عملی تعلیم کا اثر : احقر کے گھر کے لوگوں نے حضرت کی دعوت کرنے معہ متعلقین و چند اعزازء و