ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
ناقص وضو ہے اور مس مراۃ سے بھی احتیاط رکھے اسی طرح مس ذکر سے ۔ کیونکہ افضل یہی ہے کہ اختلاف سے بھی احتیاط رکھے ۔ اور جس کے پیچھے مختلف مذاہب کے اشخاص نماز پڑھتے ہوں اس کو تو اس کی رعایت ضرور چاہیے ۔ ملفوظ ( 593) دین میں محنت کم ۔ ثمرہ زیادہ کی مثال ۔ ایک مردہ کی پورے ہندوستان پر حکومت ۔ کسی چیز سے فائدہ ہونا اس کے صحیح ہونے کی دلیل نہیں فرمایا کہ دین محنت تو کم ہے اور ثمرہ زیادہ ۔ بر خلاف اس کے دنیا میں مختلف تو زیادہ ہے اور ثمرہ کم ۔ اس کی میں یہ مثال دیا کرتا ہوں کہ کبوتر کے شکار میں بہت کم مشقت ہے اگر ہوائی بندوق لے کر بھی چلا جائے تو دوچار کبوتر تولے ہی آئے گا۔ کم ازکم شام کے لئے سالن تو ہو ہی گیا ۔ برخلاف اس کے سور کا شکار کیا ۔ کارتوس کے کارتوس خراب کیے اور ملا کیا ۔ سورنہ کھانے کا نہ پکانے کا ۔ دین میں کسی حال میں نقصان نہیں ۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کے تعلق کی برکت ہے ۔ سنا ہے ایک انگریز نے لکھا ہے کہ سب سے زیادہ حیرت انگیز بات میں نے ہندوستان میں یہ دیکھی کہ اجمیر میں ایک مردہ کو دیکھا کہ قبر میں پڑا ہوا سارے ہندوستان پرسلطنت کر رہا ہے واقعی خواجہ صاحب کے ساتھ لوگوں کو بالخصوص ریاست کے امراء کو بہت ہی عقیدت ہے ۔ اجمیر میں ہندو خواجہ صاحب کی قسم کھاتے ہیں ۔ ان حضرات نے اللہ تعالٰٰی کی اطاعت کی تھی پھر دیکھئے کیا رنگ ظاہر ہو رہا ہے ۔ احقر نے عرض کیا کہ جب فائدہ ہوتا ہوگا ۔ تب ہی تو اس قدر عقیدت ہے ۔ فرمایا کہ اللہ تعالٰٰی کے ساتھ جیسا ظن ہو ویسا ہی معاملہ فرماتے ہیں اس طرح توبت پرستوں کو بت پرستی میں بھی فائدہ ہوتاہے ۔ کہ کوئی دلیل تھوڑا ہی ہے دلیل ہے شریعت ۔ ملفوظ ( 594) جوابی لفافے کیساتھ ٹکٹ نہ بھیجنے کا نقصان حضرت بلا جوابی ٹکٹ یا لفافہ کے جواب نہیں دیتے ۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ وہ