ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
اور ان چیزوں کو آپ لیجئے ۔ فروخت کرلیجئے گا ۔ یہ اچھا ہے یا روپیہ واپس لے لیجئے ۔ یہ چیزیں مجھے دیدیجئے ۔ ان صاحب نے بہت اصرار کیا تو قبول فرمالیا ۔ چونکہ بعد مغرب یہ ہدیہ پیش کیا گیا تھا ۔ اسلئے شب کے وقت سہ دری ہی میں وہ چیزیں رکھی رہیں ۔ بعد عشاء مکان جاتے وقت احقر کے عرض کرنے پر کہ چیزیں تو یہی رکھی ہوئی ہیں۔ فرمایا کہ کیا حرج ہے انہوں نے پیش ہی ایسے وقت کی ۔ جب میں دوپہر کو سفرسے واپس آیا تھا اسی وقت پیش کردینا چاہیے تھا ۔ ملفوظ(608) بچے بچیوں کا ننگے ہونا ایک چھوٹا بچہ ننگا کھڑا ہوا تھا حضرت نے اس سے مزاج کی باتیں کیں ۔ پھر فرمایا کہ فطری بات ہے کہ لڑکوں کا ننگا ہونا برا نہیں معلوم ہوتا ۔ لیکن لڑکیاں ننگی بہت ہی بری معلوم ہوتی ہیں ۔ مجھے تو لڑکیوں کا ننگا دیکھ کر بہت برا معلوم ہوتا ہے ایک بار فرمایا کہ لڑکیوں میں فطری طور سے لڑکوں سے زیادہ حیا ہوتی ہے ۔ حق تعالٰی نے بچپن ہی سے ان کی حفاظت کا سامان فرما دیا ہے ۔ ملفوظ ( 609) دال ماش سے رغبت ۔ دور جدید کے ملفوظات ۔ طرز سیاست سے طرز موعظمت کی طرف تبدیلی چونکہ ماش کی دال سے حضرت کو بہت رغبت ہے ۔ احقر گھر آکر کھانا کھانے لگا تو دال گرم گرم کچھ اچھی معلوم ہوئی جی چاہا کہ حضرت تناول فرمائیں دوڑا وہوا گیا ۔ چونکہ لے آئے اسلئے اور بھی خیال ہوا کہ احقر ہی کے یہاں شام کا کھانا کھالیں تو بہت اچھا ہو حضرت سے حضرت کے بھتیجے مولوی شبیر علی صاحب پیشتر کھانے کے لئے عرض کر چکے تھےاحقر کے عرض کرنے پر فرمایا کہ مجھے اس وقت بھوک نہیں ہے لیکن آپ مکان پر بھیج دئیے کھانے کے وقت کھالوں گا ۔ احقر نے عرض کیا کہ پھر تو ٹھنڈی ہو جائے گی ۔ وہ لطف نہ رہے گا ۔حضرت اس وقت مولوی شبیر علی صاحب کے مکان تشریف لے گئے ۔ احقر نے گرم گرم دال بھیجی ۔ گھر میں فرمایا کہ بھوک نہیں ہے لیکن چمچی لاؤ روکھی دال کھالوں گا ۔چنانچہ محض احقر کی دلجوئی کے لئے روکھی دال چمچی سے تناول