ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
بدولت ناراضگی کے ساتھ ہربار اٹھا دیئے گئے ان کے اظہار امر واقعی کے بعد حضرت نے فرمایا کہ جب تک آپ یہاں رہ کر اپنے اخلاق درست نہ کریں گے محض ذکر شغل سے درستی نہیں ہوسکتی آپ کا ذکر شغل پوچھنا قبل از وقت ہے بدون اول درستی اخلاق کے ذکر شغل کچھ نفع نہیں پہنچا سکتا اس پر انہوں نے کہا میری رخصت قریب الختم ہے میں زیادہ نہیں ٹھہر سکتا ۔ حضرت نے فرمایا کہ میں ذکر شغل تعلیم کرنےکیلئے تیار ہوں لیکن بدوں اس کے کہ ٌپاس رہ کر ۔ اخلاق کی اول درستی کی جائے کوئی معتدبہ فائدہ نہیں حاصل ہوسکتا میں مشورہ دے چکا ۔ اب جو رائے ہو اس کو ظاہر کردیجئے انہوں نے ذکر شغل کی درخواست کی حضرت تعلیم فرمانے لگے لیکن درمیان میں انہوں نے غیر ضروری اعادہ بطور استفسار کیا ۔ اس پر حضرت نے ناخوش ہوکر انہں اٹھا دیا اور فرمایا کہ میں نے تو حسب وعدہ تعلیم کرنا چاہا تھا۔ لیکن آپ نے خود ہی بے توجہی کی اب میں اس کو کیا کروں پھر وہ صاحب غالبا چارپانچ روز اور رہ کر واپس چلے گئے ۔ حضرت نے رخصت کے وقت فرمایا کہ جو کچھ پوچھنا ہو۔ خط کے ذریعہ سے پوچھئے گا اپنے مقام پر پہنچ کر انہوں نے عریضہ حضرت کی خدمت میں بھیجا جو معہ جواب ذیل میں درج کیا جاتا ہے ۔ خط ان بنگالی صاحب کا جوبدعتی سے بیعت تھے اور جن پر بہت سختی کی گئی تھی ۔ مضمون : الحمداللہ والمنتہ حضور کی صحبت کیمیا اثر نے بندہ کو منجملہ دوسرے فوائد کے یہ ایک نہایت بڑا فائدہ بخشاہے کہ قبل ازیں یہ نا چیز اپنے تئیس بڑا مہذب اخلاق سمجھا تھا ۔ اب یقین ہوگیا کہ مجھ سے بڑا کر کوئی گر بزہے ہی نہیں امید از ذات کریم الصفات یہ ہے کہ از روئے مہربانی یہ دعا و توجہ فرمائیے کہ وقت امتحان کے بھی یہی گمان غالب رہے مجھ نفس پرست میں بہت سی خباثتیں موجود ہیں ۔ ہائے لوگون کی ستائش نے اس پر اور بھی اضافہ کردیا ۔ آج منجملہ اس ناچیز کے امراض باطنی کے دو کو پیش کرتا ہوں ۔ متر صد کہ اس حکیم امت ازروئے لطف کرم ان کی کوئی صورت دفعیہ ارشاد فرما دیں گے ۔ پہلا مرض یہ ہے کہ مجھکو جاہ ووقعت کی طرف بڑی نظر ہے مگر باوجود اس کے یہ سمجھتا بھی ہوں کہ یہ ایک خیال مذموم ہے دفع کی