ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
ان کا ضرر ہوتا ہے ۔ میں نے حق تعالٰٰی سے عرض بھی کیا کہ میرے وجہ سے کسی کو ضرور نہ ہو لیکن میری یہ دعا قبول نہیں ہوئی جب کسی سے مجھ کو تکلیف پہنچتی ہے تو ضرور اس پر کوئی مصیبت آتی ہی ہے میں خلق پر شفقت کرتا ہوں رحم کرتا ہوں ملتا نہیں ۔ پھر ہمارے حضرت نے فرمایا کہ جناب یہ حالت ہے ۔ حدیث میں ہے کہ حق تعالی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی میرے مقبول بندوں کو ستاتا ہے تو مجھے ایس غصہ آتا ہے جیسے شیر کو اس کے بچوں کے چھیڑنے سے غصہ آتا ہے ۔ چنانچہ شیر کو اگر چھیڑیئے تو بعض اوقات ٹال بھی جاتا ہے پھر فرمایا کہ خیر ! شیر تو کہاں دیکھے ہیں لیکن بلی ہی کے بچہ کو چھیڑ کر دیکھ لیجئے تو خدا کی پناہ کیا عجب حالت ہوتی ہے ۔ پھر فرمایا کہ مولانا بھی خوب صاف صاف اپنے مکاشفات سب کے سامنے بیٹھ کر بیان فرمایا کرتے تھے کہ بھائی رات مجھے یوں مکشوف ہوا اور بزرگ ان پرہنسا کرتے تھے خوب صاف صاف کہہ ڈالتے ہیں بہت ہی صاف طبیعت تھی اور بزرگوں اپنے مکاشفات ان کے سامنے ڈر کے مارے نہیں کہتے تھے کہ سب پر ظاہر کردیں گے ۔ مولانا کے اکثر مکاشفات صحیح ہوتے تھے باقی جو کشف غلط ہوتو وہ مجھے معلوم ہیں ایک تو خود مولانا فرماتے تھے کہ مجھے سمجھنے میں غلطی ہوئی یعنی مولانا محمد قاسم صاحب کی عمر کی بابت وہ یہ کہ جب مولانا کی شدت مرض سے زندگی سے مایوسی ہوئی تو مولانا محمد یعقوب صاحب رجوع الی اللہ ہوئے اور براہ بعض ناز اس طرح دعا کی کہ ہماری عمر انہیں عطا فرما دیجئے ۔ فرماتے تھے کہ میری تسلی کی گئی کہ ابھی دس برس اور زندہ رہیں گے ۔ مولانا نے سب سے کہہ دیا کہ گھبراؤ مت ابھی دس برس مولانا اور زندہ رہیں گے سب خاموش ہوگئے لیکن بعد مولانا محمد قاسم صاحب کا انتقال ہوگیا لوگوں نے پوچھا کہ حضرت آپ تو فرماتے تھے کہ دس برس ابھی اور زندہ رہیں گے ۔ فرمایا بھائی میرے سمجھنے میں غلطی ہوئی میں نے خود یہ مطلب سمجھ لیا ۔ حالانکہ مطلب اور تھا ۔ ایک بات صرف یہ معلوم ہوتی تھی کہ میری دعا کے جواب میں لفظ مہدی کا ارشاد فرمایا گیا یوں فرماتے تھے کہ میں نے مہدی کے عدد جوڑے تو 59 ہوئے اور اس وقت مولوی صاحب کی عمر 49 سال کی تھی میں نے سمجھا کہ ابھی دس برس زندگی کے اور ہیں جب انتقال ہوگیا تو اب سمجھ میں آیا کہ مطلب یہ تھا کہ مہدی کی برابر عمر ہوگی ۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام کا 40 برس کی عمر میں ظہور ہوگا اور نو برس کے بعد انتقال ہوجائے گا ۔ پورے 49 برس کی عمر ہوگی ۔ مولانا نے ایک اور کشف اپنی عمر کے متعلق فرمایا تھا اس کی غلطی اخیر عمر میں انہیں معلوم ہوئی ہوگی ۔ فرماتے تھے کہ میری عمر 63 برس کی ہوگی اور اس کے متعلق ایک واقعہ بیان