کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
نادانی کی بات ہے ،اگر کوئی ایسا ذہن رکھتا ہے تواسے اپنا طرز فکر بدلنا چاہئے ،پورے اخلاص اور دیانت داری کے ساتھ کتاب کے مندرجات کا مطالعہ کرنا چاہئے ۔ مفتی محمد زید صاحب اس سے قبل حکیم الامت حضرت اقدس مولانا اشرف علی تھانویؒ کے افادات، مواعظ وملفوظات وغیرہ کو موضوعات کے لحاظ سے مرتب کرنے اوران کی اشاعت کا کام مدت سے کررہے ہیں اور جماعت کے اکابر علماء کرام کی طرف سے ان کو دعائیں ملتی رہی ہیں اور ان کی ہمت افزائی کی جاتی رہی ہے ،اور ان کو حضرت مولانا ابوالحسن علی میاں ندوی،حضرت مولانا قاری صدیق احمد صاحب باندوی اور دیگر بہت سے اکابر رحمہم اللہ تعالیٰ کی تائید اور ان کی دعائیں حاصل ہوتی رہی ہیں ۔ یہ کام بھی اسی نوعیت کا ہے اور اس کام کی اس وقت شدید ضرورت تھی ،اس لئے ان کے اس مخلصانہ عمل کو کسی بھی درجہ میں جماعت کی مخالفت قراردینا بہت بڑی نادانی ہوگی ،اللہ تعالیٰ اس محنت کو قبول فرمائے اور ہم سب کو اخلاص کی دولت سے مالا مال فرمائے ،دین کے لئے کی جانے والی ہرصحیح محنت کو قبول فرمائے اور اپنی نصرت اور ہدایت سے سرفراز فرمائے ۔ ابوالقاسم نعمانی غفرلہ‘ دارالعلوم دیوبند ، یکم ذی الحجہ ۱۴۳۵ھ