۹- عید الفطر میں عیدگاہ جانے سے پہلے صدقۃ الفطر ادا کرنا،
۱۰- عید کی نماز عیدگاہ میں پڑھنا (عذر ہوتو مسجد میں بھی پڑھ سکتے ہیں)،
۱۱- ایک راستہ سے عیدگاہ جانا اور دوسرے راستہ سے واپس آنا،
۱۲- عیدگاہ جاتے ہوئے راستہ میں اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر وللہ الحمد ، عید الفطر میں آہستہ اور عید الاضحی میں بلند آواز سے کہنا،
۱۳- سواری کے بغیر پیدل عیدگاہ جانا۔ (اسلامی مہینوں کے فضائل واحکام)
ماہِ ذی الحجہ کے دس احکام :
قرآن وسنت میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلمانوں کے لیے اس مہینے میں دس خصوصی احکام ہیں۔وہ دس احکام یہ ہیں:
۱- حج بیت اللہ… جو صرف اس مہینے میں ادا کیا جاتا ہے۔
۲- قربانی…صاحب استطاعت مسلمانوں پر واجب ہے اور اسے صرف اس مہینے کے تین دنوں میں ادا کیا جاسکتا ہے۔
۳- عید الاضحی…قربانی، نماز، خوشی اور اللہ پاک کی طرف سے اپنے بندوں کی دعوت کا دن اسی مہینے میں ہے۔
۴- تکبیرات تشریق …اس مہینے کے پانچ دنوں میں نماز کے بعد تکبیر واجب ہے۔
۵- عشرہ ذی الحجہ کے روزے…یعنی اس مہینے کے پہلے نو دنوں میں روزے رکھنے کا خصوصی اجر ہے۔
۶- یوم عرفہ کا روزہ… اس مہینے کی نو تاریخ جو یوم عرفہ کہلاتی ہے اس کے روزے کا خاص اجر ہے۔