حلال جانور کی ممنوعہ چیزیں
مسئلہ(۸۶): حلال جانور کے جن اجزاء کا کھانا ممنوع ہے ، وہ یہ ہیں:
۱- دمِ مسفوح…(بہتا ہوا خون)
۲- نر اور مادہ کی پیشاب کی جگہ
۳- خصیے… (فوطے/کپورے)
۴- پاخانہ کی جگہ
۵- غُدود…(سخت گوشت/ خون جم کر گُٹھلی کی شکل میں ہوجانا)
۶- مَثانہ …(پیشاب کی تھیلی)
۷- پِتّہ
۸- حرام مغز
نوٹ-: مذکورہ بالا سات چیزیں مکروہِ تحریمی ہیں، اور ’حرام مغز‘ حرام ہے، ان کا کھانا اور کھلانا ناجائز اور گناہ ہے، اگر ان میں سے کسی چیز کاسالن پکالیا گیا، تو وہ سالن بھی ناپاک ہوجائے گا۔(۱)
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ بدائع الصنائع ‘‘ : وأما بیان ما یحرم أکلہ من أجزاء الحیوان المأکول ، فالذي یحرم أکلہ منہ سبعۃ : الدم المسفوح ، والذکر ، والأنثیان ، والقبل ، والغدۃ ، والمثانۃ ، والمرارۃ ، لقولہ تعالی : {ویحلّ لہم الطیّبٰت ویحرّم علیہم الخبائث} ۔ وہذہ الأشیاء السبعۃ مما تستخبثہ الطباع السلیمۃ فکانت محرمۃ ، وما روي عن مجاہد أنہ قال : کرہ رسول اللہ ﷺ من الشاۃ : الذکر والأنثیین والقبل والغدۃ والمرارۃ والمثانۃ والدم ، فالمراد منہ کراہۃ التحریم۔ =