جس کا عقیقہ نہ ہوا ہو اس کی قربانی
مسئلہ(۱۲۷): بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جس کا عقیقہ نہ ہواہو، اس کی قربانی درست نہیں ہوتی، یہ غلط ہے، بلکہ جو شخص قربانی کے دنوں میں صاحب نصاب ہو اس پر قربانی کرنا واجب ہوجاتا ہے، اور قربانی کرنے سے قربانی درست ہوجاتی ہے، چاہے اس کا عقیقہ ہواہو یا نہ ہوا ہو۔ (۱)
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما فی ’’ التنویر مع الدر والرد ‘‘ : وشرائطہا الإسلام والیسار الذي یتعلق بہ وجوب صدقۃ الفطر ۔ (۹/۳۷۸ ، کتاب الأضحیۃ)
ما فی ’’ مجمع الأنہر ‘‘ : الأضحیۃ ہی واجبۃ علی حر مسلم مقیم موسر عن نفسہ لا عن طفلہ ۔ (۴/۱۶۶، البحر الرائق :۸/۳۱۸، تیسیر الفقہ الحنفی :ص/۲۳۱)
(فتاوی رحیمیہ :۱۰/۴۴، آپ کے مسائل اور ان کا حل :۴/۲۲۱)
(المسائل المہمۃ:۳/۳۱۸)