شادی کی دعوت نمٹانے کی غرض سے قربانی
مسئلہ(۱۲۹): اگر کسی نے شادی کی دعوت نمٹانے کی نیت سے قربانی کی ، ثواب اور واجب اداکرنے کی نیت سے نہیں کی تو اس صورت میں قربانی صحیح نہیں ہوگی، دوبارہ ایک حصہ کرنالازم ہوگا۔(۱)
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ القرآن الکریم ‘‘ :{ومآ أمروا إلا لیعبدوا اللہ مخلصین لہ الدین} ۔
(سورۃ البینۃ :۵)
ما في ’’ صحیح البخاري ‘‘: قولہ علیہ السلام : ’’ إنما الأعمال بالنیات ‘‘ ۔
(۱/۲، باب بدء الوحي)
ما في ’’ بدائع الصنائع ‘‘ :أما الذي یرجع من علیہ التضحیۃ فمنہا نیۃ الأضحیۃ لا تجزي الأضحیۃ بدونہا لأن الذبح قد یکون للحم وقد یکون للقربۃ والفعل لا یقع قربۃ بدون النیۃ۔
(۴/۲۰۸)
ما في ’’ البحرالرائق ‘‘ : وإن مات أحد السبعۃ وقال الورثۃ : إذبحوا عنہ وعنکم صح ، وإن کان شریک الستۃ نصرانیا أو مرید اللحم لم تجز عن واحد منہم ، ووجہ الفرق أن البقرۃ تجوز عن سبعۃ بشرط قصد الکل القربۃ ۔ (۸/۳۲۵)
ما في ’’ الأشباہ والنظائر لإبن نجیم ‘‘ : ’’ الأمور بمقاصدہا ‘‘ ۔ (۱/۱۱۳)
(المسائل المہمۃ:۲/۱۶۵)