۳- لیلۃ النحر……… ۱۰؍ ذی الحجہ کی رات
۴- لیلۃ الجائزۃ ……… عید الفطر کی رات
۵- لیلۃ البراء ۃ……… ۱۵؍ شعبان کی رات
(فضائل عشرۂ ذی الحجہ :ص/۲۷)
فضیلتِ یومِ عرفہ (۹؍ ذی الحجہ):
جس نے عرفہ کا روزہ رکھا اس کے پے درپے دو سال (یعنی ایک سال گزشتہ اور ایک سال آئندہ) کے گناہِ (صغیرہ) بخش دیئے جاتے ہیں۔ (ابن ماجہ، رقم :۱۷۳۴)
عرفہ کے دن شیطان بہت ذلیل وخوار اور غصہ میں ہوتا ہے ، کیوں کہ اس دن میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا بکثرت نزول ہوتا ہے، اور بڑے بڑے گناہ معاف ہوتے ہیں۔
(موطا امام مالک ،مشکوۃ)
عرفہ کے دن سب سے زیادہ لوگ جہنم سے آزاد ہوتے ہیں۔
(صحیح ابن حبان:۳۹۲۶،مشکوۃ)
یومِ عرفہ کی دعا افضل دعا ہے، او ردعا کے جو الفاظ حضور اکرم ﷺ اور پہلے انبیاء علیہم السلام نے ارشاد فرمائے وہ سبب سے بہتر الفاظ ہیں،وہ یہ ہیں:
’’ لا الہ الا اللہ وحدہٗ لاشریک لہ- لہ الملک ولہ الحمد یحی ویمیت بیدہ الخیر وہو علی کل شیء قدیر‘‘۔
(جامع ترمذی،مؤطا ،أوجز المسالک)
صومِ یومِ عرفہ:
یومِ عرفہ (۹؍ ذی الحجہ) کا روزہ غیر حاجی کے لیے مستحب ہے،اسی طرح حاجی کے لیے اگر ضعف وکمزوری کا اندیشہ نہ ہو، تو بلاکراہت مستحب ہے، اور اگر ضعف وکمزوری کا