نمازعید کا طریقہ
مسئلہ(۱۳۳): نیت …اس طرح کریں کہ…میں دورکعت نماز واجب، عید الاضحی، چھ زائد تکبیروں کے ساتھ ،اس امام کے پیچھے پڑھتاہوں،… پھرامام اور مقتدی اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ باندھ لیں، اور ثنا کے بعد تین زائد تکبیریں کہیں،اور ہر دو تکبیر کے درمیان تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی بقدر خاموش رہیں،وہ اس طرح کہ …؛
اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھائیں اور چھوڑدیں …،
پھر اللہ اکبر کہہ کر کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور چھوڑدیں…،
پھر اللہ اکبرکہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھائیں اور باندھ لیں…،
اس کے بعد امام حسب معمول سورۂ فاتحہ اورکوئی سورت پڑھ کر پہلی رکعت پوری کرلے (بہتر ہے کہ مسنون سورتیں پڑھیں)… اور دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوکر سورۂ فاتحہ اور سورت پڑھنے کے بعد ،رکوع میں جانے سے پہلے امام اور مقتدی زائد تین تکبیریں کہیں، … وہ اس طرح کہ …؛
اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھائیں اور چھوڑدیں…،
پھر اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھائیں اور چھوڑدیں …،
پھر اللہ اکبرکہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھائیں اور چھوڑدیں … ،
اور چوتھی مرتبہ کانوں تک ہاتھ اٹھائے بغیر اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں چلے جائیں، … اور نماز پوری کریں،نماز کے بعددعاکریں، اس کے بعد دو خطبے پڑھیں، اور ان دو خطبوںکے درمیان تین چھوٹی آیتیں پڑھنے کی بقدر بیٹھ جائے۔ (فتاوی ہندیہ:۱/۱۵۰)