حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ :
’’رسول اللہ ﷺکے صحابہ نے عرض کیاکہ یا رسول اللہ! یہ قربانیاں کیا ہیں؟آپ ﷺنے ارشاد فرمایا: یہ تمہارے والد ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے، صحابۂ کرام نے عرض کیا کہ ہمارے لیے ان میں کیا(اجر) ہے؟ آپ ﷺنے ارشاد فرمایاکہ ہربال کے بدلے ایک نیکی، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اُون کا بھی یہی حساب ہے؟ آپ ﷺنے فرمایا: ہاں! اُون کے ہر بال کے بدلے بھی ایک نیکی۔‘‘ (مسند احمد، ابن ماجہ، مشکوۃ)
عید الاضحی:
اسلام میں صرف دو تہوار ہیں، عید الفطر اور عید الاضحی، اسلام کا دوسرا مہتم بالشان تہوار عید الاضحی اس مہینے کی دس تاریخ کو منایا جاتا ہے، عید الاضحی کے دن نماز عید ادا کرنا واجب ہے، یہ نماز چھ زائد تکبیرات کے ساتھ ادا کی جاتی ہے، عید کے دن تیرہ چیزیں سنت ہیں:
۱- شرع کے موافق اپنی آرائش کرنا،
۲- غسل کرنا،
۳- مسواک کرنا،
۴- حسب طاقت عمدہ کپڑے پہننا،
۵- خوشبو لگانا،
۶- صبح کو بہت جلدی اٹھنا،
۷- عیدگاہ میں بہت جلد جانا،
۸- عید الاضحی کے دن نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا اور نماز کے بعد اپنی قربانی کے گوشت میں سے کھانا،