کھال کی رقم سے مستقل ذریعۂ آمدنی
مسئلہ(۴۳): کسی جماعت یا تنظیم کا قربانی کی کھال کی رقم کو مستقل آمدنی کا ذریعہ بنانا ، مثلاً اس رقم سے کوئی ایسی جائیداد اورپراپرٹی خریدناکہ اس سے مستقل آمدنی ہوتی رہے ، جس سے غریبوں، مسکینوں اور ضرورتمندوں کی مدد کی جاسکے، شرعاًجائز نہیں ہے،بلکہ کھال جمع کرنے والی جماعت یا برادری پر لازم ہے کہ وہ جلد از جلد اس رقم کا کسی مستحقِ صدقہ کو مالک بنادے ورنہ گنہگار ہوگا، اس لیے کہ اس رقم کا تصدق واجب ہے اور تصدق کی حقیقت بھی یہی ہے کہ کسی مستحقِ صدقہ کو اس کا مالک بنادے۔(۱)
------------------------------
=(۲) ما في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {فکلوا منہا وأطعموا البائس الفقیر} ۔ (الحج :۳۶)
ما في ’’ صحیح البخاري ‘‘ : قولہ علیہ السلام : ’’ إذا ضحی أحدکم فلیأکل من أضحیتہ ویطعم منہ غیرہ ‘‘ ۔ (رقم الحدیث :۵۵۶۹،کتاب الأضاحي، باب ما یؤکل في لحوم الأضاحي، الصحیح لمسلم : رقم الحدیث :۲۹۷۴، کتاب الأضاحي، باب بیان ماکان النہي عن لحوم الأضاحي)
ما في ’’ الفتاوی الہندیۃ ‘‘ : ویہب منہا ما شاء للغني والفقیر والمسلم والذمي۔(۵/۳۰۰ ، الباب الخامس)
ما في ’’ اعلاء السنن ‘‘ : وللمضحي أن یہب کل ذلک أو یتصدق أو یہدیہ لغني أو فقیر ۔۔۔۔ أو مسلم ۔
(۱۷/۲۸۶، بدائع الصنائع:۴/۲۲۴)(المسائل المہمۃ:۲/۱۶۹)
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ القرآن الکریم ‘‘ : {إنما الصدقٰت للفقراء والمسٰکین والعاملین علیہا والمؤلفۃ قلوبہم وفي الرقاب والغارمین وفي سبیل اللہ وابن السبیل} ۔ (التوبہ:۶۰)
ما في ’’ أحکام القرآن للجصاص‘‘ : الصدقۃ تقتضي تملیکا وشرط الصدقۃ وقوع الملک للمتصدق علیہ ۔ (۳/۱۶۱)
ما في ’’ المسند للإمام أحمد بن حنبل ‘‘ : قولہ علیہ السلام : ’’ لا تبیعوا اللحوم الھدي والأضاحي فکلوا وتصدقوا واستمتعوا بجلودھا ولا تبیعوھا ‘‘ ۔ (۱۲/۴۹۴)=