کٹی ہوئی زبان والے جانور کی قربانی
مسئلہ(۱۰۷): جس جانور کی زبان کٹی ہوئی ہو، اگر وہ بکری ہے تواس کی قربانی جائز ہے،کیوں کہ وہ چارہ دانت سے کھاتی ہے، اور اگر وہ جانور گائے ہے تواس کی قربانی جائز نہیں، کیوں کہ وہ چارہ زبان سے کھاتی ہے۔(۱)
------------------------------
الحجۃ علی ما قلنا :
(۱) ما في ’’ الفقہ الحنفي في ثوبہ الجدید ‘‘ : وتجوز التضحیۃ ۔۔۔۔۔۔۔۔ التي لا لسان لہا في الغنم لا البقر ، لأنہ یأخذ العلف باللسان والشاۃ بالسنّ ۔ (۵/۲۱۲، التضحیۃ ، ما یجوز في التضحیۃ وما لا یجوز ، رد المحتار:۹/۴۷۰ ، کتاب الأضحیۃ)
ما في ’’ الہندیۃ ‘‘ : ولو کانت الشاۃ مقطوعۃ اللسان ہل تجوز التضحیۃ بہا فقال : نعم ، إن کان لا یخل بالاعتلاف ، وإن کان یخل بہ لا تجوز التضحیۃ بہا ۔ (۵/۲۹۸)
(المسائل المہمۃ:۵/۱۲۸)