۷- چار ایام میں روزہ کی حرمت…یعنی اللہ تعالیٰ نے پورے سال میں جن پانچ دنوں کا روزہ حرام قرار دیا ہے ان میں سے چار دن اس مہینے میں ہیں۔
۸- لیالی عشر کی فضیلت … یعنی اس مہینے کی پہلی دس راتوں کی خاص فضیلت ہے۔
۹- بال اور ناخن نہ کٹوانا… یعنی جن افراد نے قربانی کرنی ہو ان کے لیے مستحب ہے کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد قربانی ذبح ہونے تک اپنے بال اور ناخن نہ تراشیں۔
۱۰- معاصی یعنی گناہوں سے بچنے کا خاص اہتمام… چونکہ یہ مہینہ حرمت والا مہینہ ہے اس لیے اس میں ظلم اور گناہ سے بچنے کا خاص اہتمام کیا جائے۔
(اسلامی مہینوں کے فضائل واحکام)