M
الحمدﷲ الذی بعث نبینا محمداً ببراہین قاطعۃ وحجج ساطعۃ ومعجزات ظاہرۃ واٰیات باہرۃ سید المرسلین امام الاولین والاٰخرین حبیب الٰہ العالمین ذالک الرسول الہاشمی الذی کان نبیا وآدم بین الماء والطین لولاہ لما خلق السمٰوٰت والارضین فہو کالعلۃ الغائیۃ للتکوین انہ من اٰیات ربہ الکبریٰ ومظہر اسمائہ الحسنیٰ محمد المصطفیٰ خاتم النبوۃ والرسالۃ احمد المجتبیٰ صاحب المقام المحمود والشفاعۃ
محمد سید الکونین والثقلین
والفریقین من عرب ومن عجم
اللّٰہم صلی علیہ صلوٰۃ دائمۃ بعدد کل ذرۃ مائۃ الف الف مرۃ وعلیٰ الہ واصحابہ اجمعین وعلی عترتہ الطیبین وعلیٰ جمیع اولیاء اﷲ لہم التابعین اما بعد!
فقیر درگاہ قادری ابوالاسد محمد عبدالحفیظ انولوی بریلوی عفی عنہ وعن والدیہ وعن جمیع المسلمین ابن حضرت افضل الفضلاء استاذ العلماء جناب مولانا حافظ حکیم حاجی محمد عبدالمجید صاحب قادری مقتدری لازالت شموس علمہ طالعۃ نجوم فضلہ ساطعۃ ودام علینا ظلہ خادم دارالفقہ والحدیث انجمن تبلیغ الاحناف امرتسر اہل اسلام کی خدمات عالیہ میں عرض پرداز ہے کہ اس فقیر سراپا تقصیر کو ۱۳۱۸ھ ماہ مابین العیدین ذی قعدۃ الحرام کے عشرہ اخیرہ میں اس کے رب رئوف ورحیم تبارک وتعالیٰ نے وجود دنیوی عطا فرمایا۔
والدین کے ذریعہ جسمانی وروحانی تربیت فرمائی اور آج ۲۰ جمادی الاول ۱۳۵۳ھ مطابق یکم ستمبر ۱۹۳۴ء کو انجمن اہلسنّت والجماعت تبلیغ الاحناف امر تسر پنجاب کے دفتر میں یہ کتاب خدمت اسلام واصلاح عقائد اہل اسلام کے لئے لکھنا شروع کی۔
اس اثناء میں قرآن کریم کی تعلیم سے فارغ ہوکر حضرت والد صاحب قبلہ ادام اﷲ علینا ظلہ نے تعلیم دینیات کی توجہ فرمائی اور خود حضرت نے فارسی کی ابتدائی مگر ضروری کتابیں پڑھانے کے بعد عربی شروع کرادی۔ الحمدﷲ کہ کامل درس نظامی مروج ہندوستان سے معہ دورۂ حدیث شریف جبکہ میری عمر ۱۷ برس کی تھی۔ حضرت والد صاحب قبلہ ہی کے دست مبارک پر فراغت حاصل کی۔