ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
ہو ہم کہیں ۔ خدا جس کو اثر دے مناظروں سے کوئی نفع نہیں ۔ بس یہ چاہیے کہ جب اہل باطل بکیں تو اپنی الگ کہنے لگے زیادہ اچھا طریقہ یہی ہے ۔ انبیاء کا یہی طریقہ ہے کہ کفار کے جواب میں اتنی مشغولی نہیں کرتے تھے حق کا تو اعادہ بار بار کرتے تھے جواب کے زیادہ در پے نہیں ہوتے تھے اس سے زیادہ نفع ہوا مجھے طالب علمی کے زمانے میں یہ تجربہ ہوگیا تھا اور بجائے مناظرہ کے میں یہ کرتا تھا کہ عیسائیوں کے مقابلہ میں اپنا وعظ دوسری طرف کھڑے ہوکر کہنے لگتا تھا اس سے بہت نفع ہوتا تھا ۔ مناظرہ سے مجھکو سخت نفرت ہے ۔ مراد آباد میں کسی صاحب سے مناظرہ کرنے کے لئے ٹھہرا لیا میرے پاس خط آیا میں نے انکار لکھ کر بیھجا لیکن ایک بار مراد آباد ایسے ہی قصہ میں جانا پڑا مگر اللہ جانے اس قدر نفرت ہوئی کہ مجھے منہ دکھلاتے ہوئے شرم آتی تھی کہ اگر کوئی پوچھے کہ کیوں آئے ہو تو کیا کہوں ۔ یوں کہوں کہ مناظرہ کے لیے آیا ہوں ۔ تو لاحول ولا قوۃ بڑی نامعقولی حرکت ہے ۔ مگر خیر مناظرہ نہیں ہوا ۔ پھر وعظ وغیرہ ہوا اس سے نفع ہوا ۔ جس روز تاریخ مناظرہ کی تھی کہ اس قدر چرچہ تھا کہ ہندو بھی آپس میں کہتے تھے کہ وہاں شاہی مسجد میں چلو مولوئیوں کی لڑائی ہو رہی ہے ایسی شرم آئی کہ لاالہ اللہ ۔ ایسی ذلت مناظروں میں ہے ۔ صاحب مجھے تو بہت ہی ناپسند ہے ۔ مولانا محمد قاسم صاحب بھی بہت نفور تھے مسلمانوں سے بالکل مناظرہ نہیں کرتے تھے ہاں کفار سے کرتے تھے ۔ مولانا محمد یعقوب صاحب کے پاس ایک شخص نے ایک سوال لکھ کر بھیجا ۔ مولانا نے مجھ سے جواب لکھوادیا اس نے ایک جواب پر پھر اعتراض لکھا میں نے اس کا جواب لکھنا چاہا ۔ مولانا نے فرمایا کہ جواب لکھنے کی ضرورت نہیں یہ لکھ دو کہ ہم مرغان جنگی نہیں ہیں ہمیں لڑنے کی فرصت نہیں کسی اور جگہ سے جواب منگالو ۔ میں نے عرض بھی کیا کہ حضرت کچھ تو جواب لکھ دو فرمایا نہیں یہ واہیات بات ہے کیوں وقت ضائع کیا جائے ۔ پھر ہمارے حضرت نے فرمایا کہ اس وقت تو سمجھ میں نہیں آیا تھا اب قدر معلوم ہوتی ہے کہ کیا بات تھی واقعی وقت بہت خراب ہوتا ہے اور دل بھی خراب ہوتا ہے مولوی عبدالقیوم صاحب بڑے ظریف تھے کسی نے مسئلہ پوچھا آپ نے بتلا دیا ۔ اس نے پوچھا کہ مسئلہ کون سی حدیث میں ہے ۔ کیا فرماتے ہیں کہ میں نو مسلم نہیں ہوں ہم نے باپ دادا سے دین سیکھا ہے اور انہوں نے اپنے باپ دادوں سے یہاں تک کہ ہمارے جد امجد تھے انہوں نے خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام سیکھا اس