ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
کرلی ۔ پھر ہمارے حضرت مولانا نے فرمایا کہ آج کل ایک اور مرض بھی ہے وہ یہ کہ مرید ہونے کے لیے لوگوں کو اپنے بزرگ کے پاس لاتے ہیں اور سفارش کرتے ہیں اور حضرت افسوس ہے اس کی قدر بھی ہوتی ہے مجھے تو ایسی چڑ ہے کہ ذرا بھی معلوم ہوجائے کہ یہ کسی کا لایا ہوا ہے تو اسے مرید کرتا ہی نہیں تاکہ وہ ان ترغیب دینے والے کو گالیاں دے ۔ اور پھر انہیں سفارش کا حوصلہ نہ رہے ۔ جناب طلب وہ چیز ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے کسی کی سفارش کی ضرورت ہی نہیں حضرت کہنے کی بات نہیں لیکن میرے یہاں کون سی بات چھپی ہوئی ہے ۔ بعضے شخص ایسا آتا ہے کہ اس کو دیکھتے ہی خود جی چاہتا ہے کہ اس سے کہیں تم ہم سے بیعت کرلو ۔ جب اس سے باتیں ہوتی ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود سرسے پیر تک طلب میں غرض ہے ۔ دیکھئے جان نہ پہچان ایک بلکل اجنبی شخص ملاقات لیکن خود جی چاہتا ہے کہ ہم سے بیعت کی درخواست کرے ویسے خود کہتے ہیں کہ تم ہم سے مرید ہوجاؤ شرم آتی ہے کیونکہ عرف کے خلاف ہے اور طریق کی بدنامی بھی ہے جیسے لڑکی کے نکاح کیلئے خود کہنے میں شرم آتی ہے لڑکی والا خود کہہ دیتاتھا کہ تم ہماری لڑکی سے نکاح کرلو۔ پھر فرمایا کہ اگر طلب صادق دیکھ کر کہہ ہی دے کہ تم ہم سے مرید ہوجاؤ تو کیا حرج ہے ۔ لیکن پھر بھی یہ اس لئے مناسب نہیں کہ شاید اپنا یہ خیال کہ یہ طلب صادق ہے غلط ہو تو جناب طلب وہ چیز ہے کہ خود اس کی طرف کشش ہوتی ہے ایک بار اسی قسم کی گفتگو تھی فرمایا کہ جس کسی کی بابت مجھے یہ تمنا ہوئی کہ یہ درخواست بیعت کی کرے اس نے ضرور مجھ سے بیعت کی درخواست کی ۔ جس کا خیال ایک سیکنڈ کیلئے قلب میں آگیا خواہ بالکل سرسری اور گزرتا ہوا ہی نہ ہو۔ لیکن تھوڑے دن بعد کیا دیکھتا ہوں کہ چلے آرہے ہیں کبھی اس کے خلاف نہیں کرنا چاہیے دوسرے یہ بات ہے کہ جوسفارش کے ذریعے بیعت ہونا چاہتا ہے تو معلوم ہوتا ہے یعنی اس کا ایہام ہوتا ہے گویہ نیت نہ ہو لیکن صورت اس کی ہوتی ہے کہ اس کو نیاز مندی سے عار ہے کیسی سفارش ۔ بعضے طالب علم مدرسین سے خود درخواست کرتے ہیں کہ سند لکھ کردیجئے ۔ منہ مانگنا دلیل اس بات کی ہے کہ انہیں خاک نہں آتا ۔ اگر صاحب کمال ہیں تو بڑی سندیہ ہے کہ طالب علم لے کر بیٹھ جائیں پھر خود ہی ان کا اہل کمال ہونا ظاہر ہوجائے گا ۔ اور اگر کچھ نہیں آتا تو لاکھ سندیں ہوں کچھ بھی نہیں سند لے کر طالبعلموں کو پڑھانے بیٹھے انہوں نے سوالات شروع کئے ۔ مولوی صاحب کو کچھ آتا ہوتو جواب دیں ۔ کیا ان کا طالب علموں