ملفوظات حکیم الامت جلد 17 - یونیکوڈ |
|
کا کام اتنا ہی تھا ۔ ذاکر صاحب نے عرض کیا کہ بعض اوقات قلب بلکل خالی معلوم ہوتا ہے بہت کوشش کرتا ہوں لیکن کچھ نہیں ہوتا ۔ فرمایا کہ کوشش نہ کیجئے یہ غلطی ہے یعنی کوشش میں مبالغہ نہیں چاہیے ۔ سرسری توجہ رکھنی چاہیے ۔ورنہ زیادہ کاوش کا انجام اچھا نیہں ۔ طبیعت پر تعب ڈالنے سے پریشانی بڑھتی ہے اور کبھی کبھی مایوس تک نوبت پنچتی ہے کیونکہ ایسے امور اختیار میں نہیں اور جوامور اختٰیار میں نہیں ا ور جو امور اختیار میں نہ ہوں ان کے پھیچے پڑنے کا انجام اخیر میں تعطل ہوتا ہے کیونکہ اگر بلفرض کامیابی نہ ہوئی تو شیطان راہ مارتاہے ۔ اغوا کرتاہے کہ اتناسرماتےہیں ۔ پھر بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ۔ پھر کیا فائدہ بے کا محبت کرنے سے لہذا زیادہ کوشش نہیں چاہیے ۔ سخت میگر دو جہاں برمرد مان سخت کوش سوواقعی یہ بات ہے ۔ یہ سلوک ہی کے متعلق فرمایا ہے سرسری توجہ اور سعی سے کام کرنا چاہیے ۔ اگر کوئی کیفیت نہ ہو کچھ پرواہ نہ کرے ۔ یہ خالی رہ جانا قبض کہلاتا ہے ۔ قبض بسط سے بھی ارفع ہے اس واسطے کہ اپنی حقیقت قبض ہی میں معلوم ہوتی ہے اگر بسط دائم رہے تو بہت سے اخلاق رذیلہ پیدا ہوجائیں چنانچہ حق تعالٰی نے رزق ظاہری کی بابت فرمایا ہے کہ ولو بسط اللہ الرزق لعبادہ لغوا فی الارض ۔ یعنی اگر اللہ تعالٰی رزق کو فراخ فرمادیتے اپنے بندوں کے لئے تو وہ شرارت کرتے سواحوال کے رزق باطنی میں بھی یہی ہوتا ہے ۔ اگر احوال دائم رہیں توبہت سی باطنی خرابیاں پیدا ہوتی ہوجائیں یعنی طغیان بڑائی عجب وغیرہ پس قبض میں بھی صدہا مصلحتیں ہیں ۔ یہ پھر علاج ہے بہت سی برائیوں کا ۔ اور جو قلب خالی معلوم ہوتا ہے تو واضع میں خالی نہیں ہوسکتا ۔ بلکہ بھر ہوا ہوتا ہے لیکن جو چیز اس میں بھری ہوتی ہے وہ ایسی ہے کہ بظاہر نظر محسوس نہیں ہوتی بسط کی حالت تو ایسی ہے جیسے بوتل میں پانی بھرا ہوا ہو کہ نظر بھی آتا ہے ہلانے سے چھلکتا بھی ہے بوتل بھی وزنی معلوم ہوتی ہے اور پانی گرا کر ڈاٹ لگادی جائے تو بوتل خالی نظر آتی ہے حالانکہ وہ خالی نہیں ہے بلکہ اس کے اندر ہوا ہے اور ممکن کہ اس وقت کے اعتبار سے ہوا ہی کا ہونا مصلحت ہو ۔ پانی تو نظر آتا تھا ہوا نظر نہیں آتی ۔ حالانکہ ہوا بھی بعض اوقات ضروری ہوتی ہے ۔ چنانچہ مشک میں کبھی پانی بھرتے ہیں کبھی پھونک مار کر ہو بھرتے ہیں اوراس کے ذریعے تیرتے ہیں اسی وقت ہوا ہی کا بھرنا ضروری ہوتا ہے اس وقت اس میں اگر کوئی سائی چبھودی