کارکنان تبلیغ کے لیے مولانا محمد الیاس صاحب کی مفید باتیں اور اہم ہدایاتت |
عوت وتب |
|
خدا کے واسطے عمل میں لاوے کہ یہ میرے رب کا کلام ہے، یہ میرے رب کے احکام ہیں ، غرضیکہ اس کے علاوہ مسلمانوں کا اور کوئی رستہ نہیں ہے، مسلمانوں نے اس سے کس قدر بے التفاتی کررکھی ہے، حضور صلی اﷲ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی زندگی اس کی تفصیل ہے، گویا قرآن پاک (پورا) دین ہے، اس کے اندر اعمال ہیں ، اخلاق، خالق مخلوق کا برتاؤ ہے، قرآن کی ہر ہر آیت میں ہزاروں معجزات (نکتے)ہیں ۔ (ارشادات ومکتوبات ص:۴۷) فائدہ: حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ نے اپنے اس فرمان میں قرآن پاک کی اہمیت اور اس کے حقوق کی طرف توجہ دلائی ہے، اور یقین دلایا ہے کہ مسلمانوں کے لیے قرآن پاک کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں قرآن پاک میں پورا دین ہے، اس میں اعمال و اخلاق اور یہ کہ بندوں کا اپنے خالق اورا س کی مخلوق کے ساتھ کیسا برتاؤ ہونا چاہئے، قرآن پاک سے معلوم ہوگا، اور ان سب کی تشریح و تفصیل حدیث پاک کی کتابوں میں ملے گی۔ حضرتؒ نے قرآن پاک کے بعض حقوق کی طرف بھی نشاندہی فرمائی ہے۔جس کا خلاصہ مندرجہ ذیل ہے: (۱) قرآن پاک کے الفاظ کو پڑھنا پڑھانا کہ یہ بھی ذکر کی اعلیٰ فرد ہے، اور یہ سمجھ کر یعنی اس تصور و استحضار کے ساتھ الفاظ کو پڑھے اور تلاوت کرے کہ یہ میرے رب کا کلام ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا فرمان ہے: خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ ۔ (بخاری وابوداؤد،جمع الفوائد حدیث:۵۵۲۱) تم میں بہتر شخص وہ ہے جو قرآن پاک سیکھے اور سکھائے۔ (۲) قرآن پاک میں جو معانی ومطالب اور احکام بیان کئے گئے ہیں ان کے متعلق یہ سمجھے کہ یہ میرے رب کے احکام ہیں ، احکم الحاکمین رب العالمین کے احکام سمجھ کر ان احکام کو معلوم کرے اور اس کے مطابق عمل بھی کرے۔