موافقِ سنت ہو، اور عمل کا موافقِ سنت ہونا اس پر مبنی ہے کہ وہ شریعت کے بتلائے ہوئے طریقہ کے مطابق انجام دیا جائے، جس کے لیے اس عمل سے متعلق احکام ومسائل کا جانناضروری ہے، اسی ضرورت کے پیش نظر یہ کتاب سالِ گذشتہ (۱۴۳۵ھ) بموقع عید قرباں شائع کی گئی تھی، جسے طلبۂ جامعہ اور عوام نے ہاتھوں ہاتھ لے لیا، پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا ، اور اس کی افادیت کا اعتراف بھی کیا، کتاب کا تیسرا ایڈیشن چوں کہ ختم ہوچکا تھا اور اس کی طلب اب بھی باقی ہے، اس لیے مزید چند مسائل کے اضافہ کے ساتھ یہ چوتھا ایڈیشن منظر عام پر آنے جارہا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کتاب کے ذریعہ رہنمائی حاصل کرکے قربانی جیسے عظیم الشان عمل کو سنت طریقے پر انجام دے کر اس کی فضیلت وبرکت سے مالا مال ہونے کی توفیق بخشے،اوراسے اپنے ہاں شرفِ قبول عطا فرمائے ۔آمین
فقط
محمد جعفر ملی رحمانی
خادم التدریس والافتاء، جامعہ ہذا
۲۹/۱۱/۱۴۳۶ھ