قال اللہ تبارک وتعالی : {وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکًا لِّیَذْکُرُوْا اسْمَ اللّٰہِ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِّنْ بَہِیْمَۃِ الأنْعَامِ} ۔ (حج :۳۴)
’’ اورہم نے ہر ایک امت کے لیے قربانی رکھ دی تھی ، تاکہ وہ لوگ اللہ کا نام ان چوپایوں پر لیں جو اس نے انہیں عطا کر رکھے ہیں ‘‘
{فَکُلُوْا مِنْہَا وَاَطْعِمُوْا الْبَائِسَ الْفَقِیْرَ}۔ (حج : ۲۸)
’’ پس تم بھی اس میں سے کھاؤ اورمصیبت زدہ محتاج کو بھی کھلاؤ ‘‘
وقال : {لَنْ یَّنَالَ اللّٰہَ لُحُوْمُہَا وَلا دِمَائُہَا وَلٰکِنْ یَّنَالُہُ التَّقْوٰی مِنْکُمْ} ۔ (حج :۳۷)
’’ اللہ تک نہ اُن کا گوشت پہنچتا ہے اور نہ اُن کا خون، البتہ اس کے پاس تمہارا تقویٰ پہنچتا ہے ‘‘
قال رسولنا وحبیبنا ﷺ : ’’ ما عَمِلَ ابنُ آدمَ یومَ النَّحرِ عملا أحبّ إلی اللہِ مِن إراقۃِ الدّم ‘‘ ۔
’’یوم النحریعنی عید الاضحی کے دن اولادِ آدم کا کوئی عمل اللہ تعالیٰ کو قربانی سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔‘‘ (الحدیث)