تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
(۱۷) جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سرے قبلے کی طرف رہیں اور دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا (۱۸) تشہّد میں اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ پر انگلی سے اشارہ کرنا (۱۹) قعدہ اخیرہ میں تشہّد کے بعد درود شریف پڑھنا(۲۰) درود کے بعد دعا پڑھنا(۲۱) پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا۔نماز کے مستحبات کا بیان سوال۔ نماز میں کتنی چیزیں مستحب ہیں؟ جواب۔ نماز میں پانچ چیزیں مستحب ہیں(۱) تکبیر تحریمہ کہتے وقت آستینوں سے دونوں ہتھیلیوں نکال لینا (۲) رکوع سجدے میں منفرد کو تین مرتبہ سے زیادہ تسبیح کہنا(۳) قیام کی حالت میں سجدے کی جگہ پر اور رکوع میں قدموں کی پیٹھ پر اور جلسہ اور قعدہ میں اپنی گود پر اور سلام کے وقت اپنے کندھوں پر نظر رکھنا (۴) کھانسی کو اپنی طاقت بھر نہ آنے دینا (۵) جمائی میں منہ بند رکھنا اور کھل جائے تو قیام کی حالت میں سیدھے ہاتھ اور باقی حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پشت سے منہ چھپا لینا ۔ نماز پڑھنے کی پوری ترکیب