تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ انگلیوں کا خلال کس طرح کرنا چاہئیے؟ جواب۔ ہاتھوں کی انگلیوں کا خلال اس طرح کرے کی ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر ہلائے۔ اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال بائیں ہاتھ کی چھنگلیا (چھوٹی ) انگلی سے کرے۔ دائیں پاؤں کی چھنگلیا سے شروع کرکے بائیں پاؤں کی چھنگلیا پر ختم کرےسوال۔ تمام سر کا مسح کس طرح کرنا چاہئیے؟ جواب۔ دونوں ہاتھ پانی سے تر کرکے سر کے دونوں طرف پیشانی کے بالوں کی جگہ پر رکھو اور ہتھیلیوں کو انگلیوں سمیت گُدّی تک لے جاؤ۔ اور پھر واپس لوٹاؤ۔ اس کا خیال رکھو کہ تمام سر پر ہاتھ پھر جائےسوال۔ کانوں کے مسح کے لئے نیا پانی لینا چاہئیے یا نہیں؟ جواب۔ نہیں۔ سر کے مسح کے لئے جو پانی لیا تھا وہی کافی ہے۔ اندر کانوں کا مسح شہادت کی انگلی سے کرنا چاہئیے اور باہر کان کا مسح انگوٹھے سے کرنا چاہئیےمُستحبّاتِ وضو کے باقی مسائل سوال۔ دائیں طرف سے شروع کرنا سُنّت ہے یا مستحب؟ جواب۔ بعض علماء نے اسے سنت کہا ہے اور بعض نے مستحب بتایا ہےسوال۔ گردن پر مسح کرنے کی کیا صورت ہے؟ جواب۔ گردن پر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کی پشت کی جانب سے مسح کرنا چاہئیے۔ گلے پر مسح کرنا بدعت ہےسوال۔ وضو میں اور کیا کیا آداب ہیں؟