تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ مشرک بخشے جائیں گے یا نہیں؟ جواب۔ مشرکوں کی بخشش نہیں ہو گی۔ وہ ہمیشہ تکلیف اور عذاب میں رہیں گےسوال۔ حضرت محمّد ﷺ کون تھے؟ جواب۔ حضرت محمّد ﷺ خدا تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول اور پیغمبر تھے۔ ہم ان کی امّت میں ہیںسوال۔ ہمارے پیغمبر حضرت محمّد ﷺ کہاں پیدا ہوئے تھے؟ جواب۔ عرب کے ملک میں مکّہ معظّمہ ایک شہر ہے اس میں پیدا ہوئے تھےسوال۔ آپ کے والد اور دادا کا کیا نام تھا؟ جواب۔ آپ کے والد ماجد کا نام عبد اللہ، اور آپ کے دادا کانام عبدالمطلب تھاسوال۔ ہمارے پیغمبرﷺ اور پیغمبروں سے مرتبے میں بڑے ہیں یا چھوٹے؟ جواب۔ہمارے پیغمبر ﷺ مرتبے میں سب پغمبروں سے بڑے اور خدا تعالیٰ کی ساری مخلوق سے زیادہ بزرگ ہیںسوال۔ حضرت محمّد ﷺتمام عمر کہاں رہے؟ جواب۔ تریپن (۵۳) سال کی عمر تک اپنے شہر مکّہ معظمہ میں رہے اس کے بعد خدا تعالیٰ کے حکم سے مدینہ منوّرہ میں چلے گئے اور دس (۱۰) سال وہاں رہے پھر تریسٹھ (۶۳) سال کی عمر میں وفات پائیسوال۔اگر کوئی شخص حضرت محمّد ﷺکونہ مانے وہ کیسا ہے؟ جواب۔ جو شخص حضرت محمّد ﷺ کو خدا تعالیٰ کا رسول نہ مانے وہ کافر ہے