تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں (پیغمبروں) پر اور قیامت کے دن پر اور اس بات پر کہ دنیا میں جو کچھ اچّھا یا برا ہوتا ہے سب تقدیر سے ہوتا ہے اور اس بات پر کہ مرنے کے بعد پھر زندہ ہونا ہے“۔سوال۔ خدا تعالیٰ کے ساتھ مسلمانوں کو کیا عقیدے رکھنے چاہئیں؟ جواب۔( ۱) خدا تعالیٰ ایک ہے( ۲) خدا تعالیٰ ہی عبادت اور بندگی کے لائق ہے اور اُس کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں (۳) اس کا کوئی شریک نہیں (۴) وہ ہر بات جانتا ہے کوئی چیز اُس سے پوشیدہ نہیں (۵) وہ بڑی طاقت اور قدرت والا ہے( ۶) اُسی نے زمین ، آسمان، چاند، سورج، ستارے ، فرشتے، آدمی ، جنّ ، غرض تمام جہان کو پیدا کیا ہے اور وہی تمام دنیا کا مالک ہے (۷) وہی مارتا ہے وہی جِلاتا ہے۔ یعنی مخلوق کی زندگی اور موت اسی کے حکم سے ہوتی ہے(۸) وہی تمام مخلوق کو روزی دیتا ہے (۹)وہ نہ کھاتا ہے نہ پیتا نہ سوتا ہے( ۱۰)وہ خود بخود ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا (۱۱)اس کو کسی نے پیدا نہیں کیا (۱۲)نہ اُس کا باپ ہے نہ بیٹا نہ بیٹی نہ بیوی نہ کسی سے اُس کا رشتہ ناتا۔ وہ اِن تمام تعلقات سے پاک ہے( ۱۳) سب اس کے محتاج ہیں وہ کسی کا محتاج نہیں۔ اور اُس کو کسی چیز کی حاجت نہیں(۱۴)وہ بے مثل ہے کوئی چیز اُس کے مُشابہ یعنی اُس جیسی نہیں (۱۵) وہ تمام عیبوں سے پاک ہے (۱۶)وہ مخلوق جیسے ہاتھ پاؤں ناک کان اور شکل و صورت سے پاک ہے (۱۷)اُس نے فرشتوں کو پیداکر کے دنیا کے انتظاموں اور خاص خاص کاموں پر مُقرر فرما دیا ہے (۱۸)اُس نے اپنی مخلوق کی ہدایت کے لئے پیغمبر بھیجے کہ لوگوں کو سچّا مذہب سکھائیں اچّھی باتیں بتائیں اور بُری باتوں سے بچائیں۔