تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
درجے کے لوگ بڑی اونچی اونچی عمارتیں بنانے لگیں ، ناقابل لوگوں کو بڑے بڑے عہدے ملنے لگیں تو سمجھو کہ قیامت قریب آگئی ہےتقدیر کا بیان سوال۔ تقدیر کسے کہتے ہیں ؟ جواب۔ ہر بات اور اچھی اور بُری چیز کے لئے خدا تعالیٰ کے علم میں ایک اندازہ مقرّر ہے اور ہرچیز کے پیدا کرنے سے پہلے خدا تعالیٰ اسے جانتے ہے۔ خدا تعالیٰ کے اسی علم اور انداز کو تقدیر کہتے ہیں۔ کوئی اچھی یا بُری بات خدا تعالیٰ کے علم اور اندازے سے باہر نہیں۔مرنے کے بعد زندہ ہونا سوال۔مرنے کے بعد زندہ ہونے سے کیا مراد ہے؟ جواب۔ قیامت میں سب چیزیں فنا ہو جائیں گی۔ پھر اسرافیل دوبارہ صور پھونکیں گے تو سب چیزیں موجود ہو جائیں گی ۔ آدمی بھی زندہ ہو جائیں گے ۔ میدانِ حشر میں خدا تعالیٰ کے سامنے پیشی ہوگی حساب لی جائے گا۔ اور اچھے بُرے کاموں کا بدلہ دیا جائے گا۔ جس روز یہ کام ہوں گے اس دن کو یَوْمُ الْحَشْر (یعنی جمع کیے جانے کادن) یَوْمُ الْجَزَا اور یَوْمُ الدِّیْن ( یعنی بدلہ کا دن) اور یَوْمُ الْحِسَاب (یعنی حساب کادن) کہتے ہیں سوال۔ ایمان مفصّل میں جن سات چیزوں کا ذکر ہے ان میں سے اگر کوئی دو ایک باتوں کو نہ مانے تو کیا وہ مسلمان ہو سکتا ہے؟