تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ایمان مجمل کیا ہے؟ جواب۔ ایمانِ مجمل یہ ہے:۔ اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ کَمَا ھُوَ بِاَسْمَائِہ، وَ صِفَاتِہ، وَ قَبِلْتُ جَمِیْعَ اَحْکَامِہ،۔ ترجمہ: ایمان لایا میں اللہ پر جیسا کہ وہ اپنے ناموں اور صفتوں کے ساتھ ہے اور میں نے اس کے تمام احکام قبول کیے۔سوال۔ ایمانِ مفصّل کیا ہے؟ جواب۔ ایمانِ مفصَّل یہ ہے۔ اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہ، وَ کُتُبِہ، وَ رُسُلِہ، وَالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہ، و شَرِّہ، مِنَ اللّٰہِ تَعَالیٰ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ۔ ترجمہ: ایمان لایا میں اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر اور اس پر کہ اچھی اور بری تقدیر خداتعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور موت کے بعد اٹھائے جانے پرسوال ۔ تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ جواب۔ ہمیں اور ہمارے ماں باپ اور آسمانوں اور زمینوں کی تمام مخلوق کو خدا تعالیٰ نے پیدا کیا ہے.سوال ۔ اللہ تعالیٰ نے دنیا کو کس چیز سے پیدا کیا ہے؟ جواب۔ اپنی قدرت اور اپنے حکم سے پیدا کیا ہےسوال۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کو نہیں مانتے انہیں کیا کہتے ہیں؟ جواب۔ انہیں کافر کہتے ہیں سوال۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کے سوا اور چیزوں کی پوجا کرتے ہیں یا دو تین خدا مانتے ہیں انہیں کیا کہتے ہیں؟ جواب۔ ایسے لوگوں کو کافر اور مشرک کہتے ہیں