تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
جواب۔ گرمی کے موسم میں اتنی تاخیر کر کے پڑھنا کہ گرمی کی تیزی کم ہو جائے اور جاڑوں کے موسم میں اوّل وقت پڑھنا مستحب ہے لیکن اس کا خیال رکھنا چاہئیے کہ ظہر کی نماز بہرحال ایک مثل کے اندر پڑھ لی جائےسوال۔ نماز ِ عصر کا وقت بتاؤ؟ جواب۔ جب ہر چیز کا سایہ اصلی سایہ کے علاوہ دو مثل ہو جائے تو ظہر کا وقت ختم ہو کر عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے اور غروب آفتاب تک رہتا ہے ۔ لیکن جب آفتاب بہت نیچا ہو جائے اور دھوپ کمزور اور پیلی پیلی ہو جائے تو اس وقت نماز مکروہ ہو تی ہے۔ اس سے پہلے پہلے عصر کی نماز پڑھ لینی چاہئیےسوال۔ نمازِ مغرب کا وقت بیان کرو؟ جواب۔ جب آفتاب غروب ہو جائے تو مغرب کا وقت شروع ہو تا ہے اور شفق غروب ہونے تک رہتا ہےسوال۔ شفق کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ آفتاب غروب ہونے کے بعد پچھم کی طرف آسمان پر جو سُرخی رہتی ہے اسے شفقِ احمر ( یعنی سُرخ شفق) کہتے ہیں ۔ پھر سُرخی غائب ہونے کی بعد ایک سپیدی باقی رہتی ہے اسے شفقِ ابیض کہتے ہیں۔ پھر یہ سپیدی بھی غائب ہو جاتی ہے اور تمام آسمان یکساں نظر آتا ہے ۔ اس شفقِ ابیض کے غائب ہونے سے پہلے پہلے تک مغرب کا وقت رہتا ہےسوال۔ مغرب کا مستحب وقت کیا ہے؟ جواب۔ اوّل وقت مستحب ہے اور بلا عذر دیر کرکے نماز پڑھنا مکروہ ہےسوال۔ نمازِ عشاء کا وقت کیا ہے؟