تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ اس قدر جھکنا کہ سر اور کمر برابر رہیں اور ہاتھ پسلیوں سے جدا رہیں اور گھٹنوں کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ لیا جائےسوال۔ اگر بڑھاپے کی وجہ سے اس قدر کمر جھک جائے یا کوئی اتنا کبڑا ہو کہ رکوع کی شکل ہوجائے تو رکوع کس طرح کرے؟ جواب۔ سر سے اشارہ کر لے یعنی صرف سر کو ذرا جھکا دینے سے اس کا رکوع ادا ہوجائے گاسوال۔ سجدے سے کیا مراد ہے؟ جواب۔ زمین پر پیشانی رکھنے کو سجدہ کہتے ہیںسوال۔ اگر صرف ناک یا پیشانی پر سجدہ کرے تو سجدہ ادا ہو گا یا نہیں؟ جواب۔ اگر کسی عذر سے ایسا کرے تو جائزہے اور بلا عذر صرف پیشانی پر سجدہ کیا تو سجدہ تو ہو جائے گا لیکن مکروہ ہے۔ اور بلا عذر صرف ناک پر سجدہ کرنے سے سجدہ ادا بھی نہ ہوگاسوال۔ ہر رکعت میں ایک سجدہ فرض ہے یا دونوں؟ جواب۔ دونوں سجدے فرض ہیںسوال۔ اگر پیشانی اور ناک دونوں پر زخم ہو تو کیا کرے؟ جواب۔ سجدے کا اشارہ سر سے کر لینا ایسے شخص کے لئے کافی ہےسوال۔ پہلے سجدے کے بعد کس قدر ٹھیر کر دوسرا سجدہ کرے؟ جواب۔ اچّھی طرح بیٹھ جائے پھر دوسرا سجدہ کرے