تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ جب اس میں نجاست کا مزہ یا رنگ یا بو ظاہر ہو جائےسوال۔ کن جانوروں کے پانی میں مر جانے سے پانی ناپاک نہیں ہوتا؟ جواب۔ جو جانور کہ پانی میں پیدا ہوتے اور رہتے ہیں جیسے مچھلی، مینڈک اور وہ جانور جن میں بہتا ہوا خون نہیں ہے، جیسے مکھی، مچّھر، بِھڑ، چھپکلی ، چیونٹی، ان کے مرنے سے پانی ناپاک نہیں ہوتاکنوئیں کا بیان سوال۔ کنواں کِن چیزوں سے ناپاک ہو جاتا ہے؟ جواب۔ اگر نجاست غلیظ یا خفیفہ کنوئیں میں گر جائے یا کوئی بہتے ہوئے خون والا جانور کنوئیں میں گر کر مر جائے تو کنواں ناپاک ہو جاتا ہےسوال۔ اگر کنوئیں میں کوئی جانور گر کر زندہ نکل آئے تو کنواں پاک رہے گا یا ناپاک ہو جائے گا؟ جواب۔ اگر ایسا جانور گرے کہ اس کا جھوٹا ناپاک ہے یا وہ جانور گرے جس کے بدن پر نجاست لگی تھی تو کنواں ناپاک ہو جائے گا وہ حلال یا حرام جانور جن کا جھوٹا ناپاک نہیں اور ان کے بدن پر نجاست بھی نہ ہو اگر گریں اور زندہ نکل آئیں تو جب تک ان کے پیشاب یا پائخانہ کر دینے کا یقین نہ ہو جائے تو کنواں ناپاک نہ ہو گاسوال۔ کنواں جب ناپاک ہو جائے تو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب۔ کنوئیں کے پاک کرنے کے پانچ طریقے ہیں۔( ۱) جب کنوئیں میں نجاست گر جائے تو تمام پانی نکالنے سے پاک ہو جائے گا۔(۲) اور جب آدمی یا سور ، یا کتّا یا بکر یا دو بلّیاں یا اتنا یا اس سے بڑا کوئی جانور گر کر مر جائے تو سارا پانی نکالنا پڑے گا۔(۳)اور جب کوئی بہتے ہوئے خون والا جانور کنوئیں میں گر کر پھول گیا