تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ قصداً چوتھائی عضو کھولتے ہی نماز ٹوٹ جائے گیسوال۔ اگر کسی کے پاس بالکل کپڑا نہ ہو تو کیا کرے؟ جواب۔ اگر کسی طرح کا کپڑا نہ ہو تو کسی اور چیز سے بدن ڈھانکے مثلاً درختوں کے پتے یا ٹاٹ وغیرہ ۔ اور جب کچھ بھی ستر ڈھانکنے کو نہ ملے تو ننگا نماز پڑھ لے لیکن اس حالت میں بیٹھ کر نماز پڑھنا اور رکوع اور سجدے کو اشارے سے ادا کرنا بہتر ہےنماز کی پانچویں شرط (وقت ) کا بیان سوال۔ نماز کے لئے وقت شرط ہونے سے کیا مراد ہے؟ جواب۔ نماز کو ادا کرنے کے لئے یہ شرط ہے کہ جو وقت مقررکیا گیا ہے اسی وقت میں پڑھی جائے۔ اس وقت سے پہلے پڑھنے سے تو بالکل نماز درست نہ ہوگی اور اس کے بعد پڑھنے سے ادا نہیں بلکہ قضا ہوگیسوال۔ نماز کتنے وقتوں کی فرض ہے؟ جواب۔ دن رات میں پانچ وقت کی پانچ نمازیں فرض ہیں۔ ان کے علاوہ ایک نماز وتر واجب ہےسوال۔ فرض ، واجب، سنت، نفل کسے کہتے ہیں اور ان میں کیا کیا فرق ہیں؟ جواب۔ فرض اسے کہتے ہیں جو قطعی دلیل سے ثابت ہو ۔ یعنی اس کے ثبوت میں کوئی شبہ نہ ہو ۔ اس کی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر ہو جاتا ہے اور بلا عذر چھوڑنے والا فاسِق اور عذاب کا مستحق ہوتا ہے ۔ واجب وہ ہے جو ظنّی دلیل سے ثابت ہو ۔ اس کا انکار کرنے والا کافر نہیں ہوتا۔ ہاں بلا عذر چھوڑنے والا فاسق اور عذاب کا مستحق ہوتا ہے۔ سنت اس کام کو کہتے ہیں جس کو رسول اللہﷺ نے یا صحابہ کرام نے کیا ہو یا