تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ وضو میں پانچ چیزیں مستحب ہیں( ا) دائیں طرف سے شروع کرنا! بعض علما ء نے اسے سنتوں میں شمار کیا ہے اور یہی قوی ہے(۲) گردن کا مسح کرنا(۳) وضو کے کام کو خود کرنا دوسرے سے مدد نہ لینا( ۴) قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھنا(۵) پاک اور اونچی جگہ پر بیٹھ کر وضو کرناسوال۔ وضو میں کتنی چیزیں مکروہ ہیں؟ جواب۔ وضو میں چار چیزیں مکروہ ہیں( ۱) ناپاک جگہ پر وضو کرنا(۲) سیدھے ہاتھ سے ناک صاف کرنا( ۳) وضو کرنے میں دنیا کی باتیں کرنا( ۴) سنت کے خلاف وضو کرناسوال۔ کتنی چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب۔ آٹھ چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے انہیں نواقضِ وضو کہتے ہیں( ۱) پاخانہ پیشاب کرنا۔ یا ان دونوں راستوں سے کسی اور چیز کا نکلنا( ۲) ریح یعنی ہوا کا پیچھے سے نکلنا( ۳) بدن کے کسی مقام سے خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا( ۴) منہ بھر کے قے کرنا(۵) لیٹ کر یا سہارا لگا کر سو جانا(۶)بیماری یا کسی وجہ سے بے ہوش ہو جانا( ۷) مجنون یعنی دیوانہ ہو جانا( ۸) نماز میں قہقہہ مار کر ہنسنا۔غسل کا بیان سوال۔ بڑی نجاستِ حکمیہ یعنی حدثِ اکبر اور جنابت سے بدن پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب۔ حدثِ اکبر یا جنابت سے بدن غسل کرنے سے پاک ہو جاتا ہےسوال۔ غسل کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ غسل کے معنی ہیں ” نہانا“ مگر نہانے کا شریعت میں ایک خاص طریقہ ہےسوال۔ غسل کا کیا طریقہ ہے؟