تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب ۔ ان دونوں صورتوں میں صرف پاؤں دھو کر موزے پہن لینا کافی ہے اور پورا وضو کر لینا مستحب ہےسوال۔ اگر مسافر نے موزوں پر مسح کرنا شروع کیا اور ایک دن ایک رات کے بعد گھر آ گیا تو کیا کرے ؟ جواب۔ موزے اتار دے اور نئے سرے سے مسح کرنا شروع کرےسوال۔ اگر مقیم نے مسح شروع کیا اور پھر سفر میں چلا گیا تو کیا کرے؟ جواب۔ اگر ایک دن ایک رات پوری ہونے سے پہلے سفر کیا تو تین دن تین رات تک موزے پہنے رہے اور مسح کرتا رہے اور ایک دن ایک رات پوری ہونے کے بعد سفر کیا تو موزے اتار کر نئے سرے سے مسح شروع کرےسوال۔ اگر موزہ کئی جگہ سے تھوڑا تھوڑا پھٹا ہو تو کیا حکم ہے؟ جواب۔ ایک موزہ کئی جگہ سے تھوڑا تھوڑا پھٹا ہوا ہو تو اُسے جمع کرکے دیکھو ، اگر مجموعہ تین انگلیوں کے برابر ہو جائے تو مسح ناجائز ہے اور کم رہے تو جائز ہے۔ اور دونوں موزے پھٹے ہوئے ہوں اور دونوں کی مجموعی پھٹن تین انگلیوں کے برابر ہو لیکن ہر ایک کی پھٹن تین انگلیوں کی مقدار سے کم ہو تو مسح جائز ہےنجاستِ حقیقیہ اور اس کی طہارت کے باقی مسائل سوال۔ چمڑے کی چیزیں (جیسے موزے ، جوتی ، بستر بند وغیرہ )اگر ان میں جسم دار نجاست لگ جائے تو کس طرح پاک ہوتی ہے؟ جواب۔زمین یا کسی اور چیز پر رگڑ دینے سے پاک ہو جاتی ہیں بشرطیکہ رگڑنے سے نجاست کا جسم اور اثر جاتا رہے