تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سوال۔ ناپاک زمین یا کپڑے یا فرش پر پاک کپڑا بچھا کر نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟ جواب۔ جب کہ اوپر والے کپڑے میں نیچے کی نجاست کی بو یا رنگ ظاہر نہ ہو تو نماز جائز ہےسوال۔ اگر نماز کی جگہ پاک ہے لیکن کہیں آس پاس نجاست ہے اور اس کی بو نماز میں آتی ہے تو نماز ہوگی یا نہیں؟ جواب۔ نماز ہو جائے گی لیکن قصداً ایسی جگہ پر نماز پڑھنا اچّھا نہیںنماز کی چوتھی شرط ( ستر چھپانے ) کا بیان سوال۔ ستر چھپانے سے کی مراد ہے؟ جواب۔ مرد کو ناف سے گھٹنے تک اپنا بدن چھپانا فرض ہے ۔ یہ ایسا فرض ہے کہ نماز کے اندر بھی فرض ہے اور نماز کے باہر بھی فرض ہے۔ اور عورت کو سوائے دونوں ہتھیلیوں اورپاؤں اور منہ کے تمام بدن ڈھانکنا فرض ہے ۔ اگرچہ عورت کو نماز میں منہ چھپانا فرض نہیں لیکن غیر مردوں کے سامنے بے پردہ کھلے منہ آنا بھی جائز نہیںسوال۔ اگر ستر کا کوئی حصہ بلا قصد کھل جائے تو کیا حکم ہے؟ جواب۔ اگر چوتھائی عضو کھل جائے اور اتنی دیر کھلا رہے جتنی دیرمیں تین بار سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم کہہ سکے تو نماز ٹوٹ جائے گی اور کھلتے ہی فوراً ڈھانک لیا تو نماز صحیح ہوگیسوال۔ اگر کوئی شخص اندھیرے میں ننگا نماز پڑھ لے تو کیا حکم ہے؟ جواب۔ اگر کپڑا ہوتے ہوئے ننگے بدن نماز پڑھی تو اندھیرے میں ہو یا اُجالے میں نماز نہ ہو گیسوال۔ اگر قصداً چوتھائی عضو کھولے تو کیا حکم ہے؟