تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ گھر یا مسجد میں خدا تعالیٰ کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں اور قرآن شریف پڑھتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کی تعریفیں بیان کرتے ہیں ۔ اس کی بزرگی اور تعظیم کرتے ہیں، اس کے سامنے جھک جاتے ہیں اور زمین پر سر رکھ کر اس کی بڑائی اور اپنی عاجزی اور ذلّت ظاہر کرتے ہیں۔سوال۔ مسجد میں نماز پڑھنے سے آدمی خدا تعالیٰ کے سامنے ہوتا ہے یا گھر میں؟ جواب۔ خدا تعالیٰ ہر جگہ سامنے ہوتا ہے۔چاہے مسجد میں نماز پڑھو چاہے گھرمیں۔ لیکن مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب بہت زیادہ ہوتا ہےسوال۔ نماز پڑھنے سے پہلے ہاتھ، منہ،اور پاؤں دھوتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں؟ جواب۔ اس کو وضو کہتے ہیں۔ بغیر وضو کے نماز نہیں ہوتیسوال۔ نماز میں کس طرف منہ کر کے کھڑا ہونا چاہئیے؟ جواب۔ پچھم کی طرف ( جس طرف شام کو سورج چھپ جاتا ہے)سوال۔ پچھم کی طرف منہ کر نے کا کیوں حکم دیا گیا؟ جواب۔ مکّہ معظّمہ میں خدا تعالیٰ کا ایک گھر ہے جسے کعبہ کہتے ہیں۔ اس کی طرف نماز میں منہ کرنا ضروری ہے۔ اور وہ ہمارے شہروں سے پچھم کی طرف ہے اس لئے پچھم کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیںسوال۔ جس طرف منہ کرکے نماز پڑھتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں؟ جواب۔ اسے قبلہ کہتے ہیںسوال۔ دن رات میں نماز کتنی مرتبہ پڑھی جاتی ہے؟