تعلیم الاسلام مکمل- یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
جواب۔ رات دن میں پانچ نمازیں فرض ہیںسوال۔ پانچوں نمازوں کے نام کیا ہیں؟ جواب۔ پہلی نماز فجر ، جو صبح کے وقت سورج نکلنے سے پہلے پڑھی جاتی ہے، دوسری نماز ظہر ، جو دوپہرکو سورج ڈھلنے کے بعد پڑھی جاتی ہے، تیسری نماز عصر ، جو سورج چھپنے سے دو ڈیڑھ گھنٹے پہلے پڑھی جاتی ہے، چوتھی نماز مغرب ، جو شام کو سورج چھپنے کے بعد پڑھی جاتی ہے اور پانچویں نماز عشاء جو ڈیڑھ دو گھنٹے رات آنے پرپڑھی جاتی ہے سوال۔ اذان کسے کہتے ہیں؟ جواب۔ جب نماز کا وقت آجاتا ہے تو نماز سے کچھ دیر پہلے ایک شخص کھڑے ہو کر زور سے یہ الفاظ کہتا ہے:۔ اَللّٰہُ اَکْبَرْ اَللّٰہُ اَکْبَرْ اَللّٰہُ اَکْبَرْ اَللّٰہُ اَکْبَرْ اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ گواہی دیتا ہوں میں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں گواہی دیتا ہوں میں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدَ الرَّسُوْلُ اللّٰہِ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدَ الرَّسُوْلُ اللّٰہِ گواہی دیتا ہوں میں کہ محمّد اللہ کے رسول ہیں گواہی دیتا ہوں میں کہ محمّد اللہ کے رسول ہیں حَیَّ عَلیَ الصَّلٰوة ِ حَیَّ عَلیَ الصَّلٰوةِ آؤ! نماز کی طرف آؤ نماز کی طرف حَیَّ عَلیَ الْفَلَاح ِ حَیَّ عَلیَ الْفَلَاحِ